Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • انڈیا
  • پاکستان

آئی ایس آئی چیف کا دورہ بنگلادیش، بھارت کے لئے بڑھتی پریشانی

Untitled design - 2025-01-24T134801.774

بنگلہ دیش کے اعلیٰ ترین فوجی جرنیلوں کے اسلام آباد کے دورے کے بعد آئی ایس آئی کے سربراہ کا ڈھاکہ کا دورہ، جس کا مقصد بنگلہ دیش کے ساتھ انٹیل شیئرنگ نیٹ ورک بنانا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک بنگلہ دیش کا دورہ کر رہے ہیں جو کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کا ڈھاکہ کا دہائیوں میں پہلا دورہ ہے، جو بھارت کی مشرقی اور شمال مشرقی سرحدوں پر تازہ سکیورٹی چیلنجز کی وجہ بن رہا ہے۔

ای ٹی کے مطابق جنرل عاصم ملک جو منگل کو دبئی کے راستے ڈھاکہ پہنچے، بنگلہ دیشی فوج کے کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد فیض الرحمان نے ان کا استقبال کیا۔ فیض الرحمٰن مبینہ طور پر اسلام پسندوں اور پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کے حوالے سے مشہور ہیں۔

بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا کہ آئی ایس آئی کے سربراہ کے ڈھاکہ کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ نیٹ ورک بنانا ہے تاکہ سرحد پار تخریبی سرگرمیوں کے ذریعے ہندوستان میں خلل پیدا کیا جاسکے۔

جنرل عاصم ملک کا یہ دورہ بنگلہ دیش کی فوج کے ایک اعلیٰ ترین جنرل کے اسلام آباد میں پاکستانی فوج کے سربراہ سید عاصم منیر سے ملاقات کے چند دن بعد ہوا ہے۔ بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل محمد قمر الحسن، جو بنگلہ دیش کی فوج کے دوسرے بڑے کمانڈر بھی ہیں، کئی سالوں میں اسلام آباد کا سفر کرنے والے پہلے بنگلہ دیشی جنرل ہیں جن کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کے ایک قدم بڑھنے کا اشارہ دیتے ہیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی فوجوں کے درمیان کئی دہائیوں بعد ہونے والی اس طرح کی ملاقاتوں کو گزشتہ سال شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد ایک نیا زور ملا۔

بنگلہ دیشی فوج کے افسر نے اپنے دورے کے دوران جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق ہندوستان کا نام لیے بغیر دونوں جنرلوں نے “مضبوط دفاعی تعلقات” کی اہمیت پر زور دیا، اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری کو “بیرونی اثرات کے خلاف لچکدار” رہنا چاہیے۔

Tags: آئی ایس آئی اسلام آباد انٹیلی جنس شیئرنگ نیٹ ورک بنگلہ دیش بھارت پاکستان جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد فیض الرحمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک

Post navigation

Previous: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا تعلیم کے عالمی دن پر قوم کے نام خصوصی پیغام
Next: امریکی قانون سازوں کا پاکستانی حکومت سے انسانی حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ

Ishaq Dar active despite minor shoulder fracture, accident while receiving Egyptian Foreign Minister
  • پاکستان

اسحاق ڈار کندھے کی معمولی فریکچر کے باوجود متحرک، مصری وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران حادثہ

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

یہ بھی پڑہیے

PSL 11: Shaheen Afridi and Sikandar Raza accused of security breach-PCB
  • کھیل

پی ایس ایل 11: شاہین آفریدی اور سکندر رضا پر سیکیورٹی خلاف ورزی کا الزام

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Prime Minister Shehbaz Sharif expresses confidence in peace efforts, expresses gratitude for international cooperation after four-nation meeting
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

وزیراعظم شہباز شریف کا امن کوششوں پر اعتماد، چار ملکی اجلاس کے بعد عالمی تعاون پر اظہارِ تشکر

Oil tankers begin arriving in Karachi after Iran's permission, supply partially restored
  • Top News
  • پاکستان

ایران کی اجازت کے بعد تیل بردار جہاز کراچی پہنچنے لگے، سپلائی جزوی بحال

Iran-Israel war intensifies, US eyes Kharg Island, negotiations also ongoing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران-اسرائیل جنگ میں تیزی، امریکا کی خارگ جزیرہ پر نظر، مذاکرات بھی جاری

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.