ایرانی وزیر خارجہ کی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ سے لبنان میں ملاقات
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ) لبنانی تحریک کے مطابق جمعرات کے روز ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ سے ملاقات کی ہے.
ایک بیان میں حزب اللہ نے کہا کہ امیر عبداللہیان اور نصر اللہ نے “فلسطین، لبنان اور خطے کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا، اور غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا” جائزہ لیا۔
ایران کی نور نیوز ایجنسی کے مطابق، امیر عبداللہ، جنہوں نے بدھ کے روز خبردار کیا تھا کہ بحران قابو سے باہر ہو سکتا ہے، اپنی ملاقات کے بعد بیروت سے دوحہ کے لیے روانہ ہو گئے۔
حزب اللہ نے جمعرات کی صبح کہا کہ اس نے سرحد سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر شمالی اسرائیل کے شہر صفد کے قریب عین زیتم کے فوجی اڈے پر 48 راکٹ فائر کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس نے سرحد کے قریب اسرائیلی چوکیوں پر کم از کم 10 دوسرے حملے بھی کیے، اور اس میں ہلاکتوں کا دعویٰ کیا۔