Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلبین الاقوامی کراٹے چیمپئن شاہزیب رند کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

بین الاقوامی کراٹے چیمپئن شاہزیب رند کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہزیب رند، سنگاپور میں منعقدہ ورلڈ کراٹے کامبیٹ مقابلہ جیتنے کے بعد اپنے آبائی وطن واپس پہنچ گئے۔

شاہزیب نے کراٹے کمبیٹ کے عالمی مقابلے میں برازیل کے معروف کراٹے فائٹر برونو اسیس کو فیصلہ کن مقابلے میں شکست دی اور اپنے ملک کا نام روشن کیا۔

شاہزیب رند کا کوئٹہ ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، جہاں بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے انہیں گلے لگا کر ان کی عظیم کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ بگٹی نے شاہزیب کی جیت کو نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا۔

شاہزیب رند کی برازیل کے برونو اسیس کے خلاف فائٹ کو ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلہ قرار دیا جا رہا تھا۔ اسیس، جو کہ اپنے جارحانہ اور تجربہ کار انداز کی وجہ سے مشہور ہیں، نے مقابلے کے ابتدائی راؤنڈز میں کافی مزاحمت دکھائی۔ تاہم، شاہزیب نے اپنی بہترین تکنیک، رفتار اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلے کو اپنے حق میں پلٹ دیا۔ تیسرے راؤنڈ میں شاہزیب نے ایک زبردست وار کے ذریعے برونو کو نیچے گرایا، جس کے بعد ریفری نے مقابلے کا اختتام شاہزیب کی فتح پر کیا۔

Shahzaib Rindh becomes Pakistan's first-ever world champion in Karate Combat event
Shahzaib Rindh becomes Pakistan’s first-ever world champion in Karate Combat event

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا، “شاہزیب رند کو مسلسل کامیابیاں حاصل کرنے پر مبارکباد ہے! آپ نے بلوچستان اور پاکستان دونوں کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔” انہوں نے خاص طور پر بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے شاہزیب کی کامیابی کو ایک مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کارنامے نوجوانوں کو آگے بڑھنے اور ملک کی نمائندگی کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، “آپ نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے، ملک کا روشن مستقبل آپ جیسے باصلاحیت نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ آپ کی کامیابیاں بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے امید اور ترقی کا پیغام ہیں۔”

شاہزیب رند کی اس کامیابی کو سوشل میڈیا پر بھی بھرپور پذیرائی ملی، جہاں لوگوں نے انہیں قومی ہیرو قرار دیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شاہزیب کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے نوجوان، عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں، اگر انہیں درست مواقع اور رہنمائی فراہم کی جائے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...