Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • بین الاقوامی

 لندن میں 40 ہزار فونز کی اسمگلنگ کرنے والا بین الاقوامی گروہ گرفتار،دو افغان نژاد نکلے

International gang smuggling 40,000 phones arrested in London, two Afghan nationals identified

 لندن میں 40 ہزار فونز کی اسمگلنگ کرنے والا بین الاقوامی گروہ گرفتار،دو افغان نژاد نکلے

  اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس نے ایک بین الاقوامی گروہ کو پکڑا ہے جو گزشتہ سال کے دوران تقریباً 40,000 چوری شدہ موبائل فونز برطانیہ سے چین بھیجنے کا مشتبہ تھا اور یہ کارروائی ملک میں فون چوری کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی مہم قرار دی گئی ہے۔

بی بی سی نیوز کے مطابق پولیس نے 18 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا اور 2,000 سے زائد چوری شدہ ڈیوائسز برآمد کیں۔ پولیس کا خیال ہے کہ یہ گروہ لندن میں چوری ہونے والے تمام فونز کے آدھے حصے کے لیے ذمہ دار ہو سکتا ہے، جہاں زیادہ تر موبائل فونز چوری ہوتے ہیں۔

تحقیق کی ابتدا ایک متاثرہ شخص کی جانب سے اپنے چوری شدہ آئی فون کی ٹریکنگ سے ہوئی۔ ڈیٹیکٹو انسپکٹر مارک گیون کے مطابق کرسمس ایو پر متاثرہ شخص نے اپنا فون ہیٹھرو ائرپورٹ کے قریب ایک گودام میں پایا۔ وہاں کی سیکیورٹی نے تعاون کیا اور معلوم ہوا کہ فون ایک باکس میں تھا جس میں مزید 894 فون بھی موجود تھے۔ تقریباً تمام فونز چوری شدہ تھے اور ہانگ کانگ بھیجے جانے والے تھے۔

پولیس نے مزید تحقیقات کے دوران دو افراد کو  گاڑی میں متعدد الفویل میں لپٹے فونز کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ دونوں مرد افغان نژاد  چوری شدہ مال وصول کرنے اور جرائم کی جائیداد چھپانے کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ایک تیسرا مشتبہ بھارتی نژاد بھی گرفتار ہوا۔

میٹ پولیس کے کمانڈر اینڈریو فیڈراسٹون نے کہا یہ برطانیہ میں موبائل فون چوری اور ڈاکے کے خلاف سب سے بڑی کارروائی ہے۔ ہم نے اسٹریٹ لیول چوروں سے لے کر بین الاقوامی منظم گروہوں تک ہر سطح پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو گرفتار کیا ۔

اعداد و شمار کے مطابق لندن میں فون چوری کی تعداد 2020 میں 28,609 سے بڑھ کر 2024 میں 80,588 تک پہنچ گئی۔ انگلینڈ اور ویلز میں “شخص سے چوری” مارچ 2025 تک 15 فیصد بڑھ گئی ہے، جو 2003 کے بعد سب سے بلند سطح ہے۔

میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا ہے کہ ذاتی ڈاکے میں 13 فیصد اور چوری میں 14 فیصد کمی آئی ہے، اور ویسٹ اینڈ میں 80 مزید اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں تاکہ فون چوری پر توجہ دی جا سکے۔ لندن کے میئر سر صادق خان نے کہا کہ  موبائل فون انڈسٹری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ چوری شدہ ڈیوائسز کو ناقابل استعمال بنانے میں تیزی دکھائے تاکہ لندن محفوظ بنایا جا سکے۔

بی بی سی نیوز کے مطابق اس بین الاقوامی گروہ کا خاتمہ لندن میں چوری شدہ فونز کی اسمگلنگ کے خلاف ایک اہم کامیابی ہے، اور پولیس نے مزید چھاپے مار کر کئی دیگر مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔

Post navigation

Previous: چین کیساتھ تجارتی خسارہ ایک ماہ میں ایک ارب 66 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا،رپورٹ
Next: ماسکو اجلاس: پاکستان کا افغانستان میں امن و استحکام کے لیے عزم کا اعادہ

Missile debris incident in UAE 3 Pakistanis injured, Prime Minister's immediate response
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای میں میزائل ملبہ گرنے کا واقعہ: 3 پاکستانی زخمی، وزیراعظم کا فوری ردعمل

Trump's final warning on the Strait of Hormuz Threat of war or pressure, tension in the region at a new level
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر ٹرمپ کی آخری وارننگ: جنگ کا خطرہ یا دباؤ، خطے میں کشیدگی نئی سطح پر

Big battle in Iranian airspace Iran claims to have shot down US warplane and helicopter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی فضاؤں میں بڑا معرکہ: ایران کا امریکی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ

یہ بھی پڑہیے

Fakhar Zaman decides not to retire from T20-PCB
  • کھیل

فخر زمان کا ٹی 20کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ

PSL 11: Multan Sultans beat Rawalpindi by 7 wickets-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹ سے شکست دیدی

Lahore Qalandars announce to fulfill wish of young fan suffering from cancer-X
  • کھیل

لاہور قلندرز کا کینسر میں مبتلا کمسن مداح کی خواہش پوری کرنے کا اعلان

Gwadar's rapid development is on the way to becoming a new center of global trade.
  • Top News
  • پاکستان

گوادر کی تیز رفتار ترقی، عالمی تجارت کا نیا مرکز بننے کی راہ پر

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Gwadar's rapid development is on the way to becoming a new center of global trade.
  • Top News
  • پاکستان

گوادر کی تیز رفتار ترقی، عالمی تجارت کا نیا مرکز بننے کی راہ پر

Missile debris incident in UAE 3 Pakistanis injured, Prime Minister's immediate response
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

یو اے ای میں میزائل ملبہ گرنے کا واقعہ: 3 پاکستانی زخمی، وزیراعظم کا فوری ردعمل

Trump's final warning on the Strait of Hormuz Threat of war or pressure, tension in the region at a new level
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز پر ٹرمپ کی آخری وارننگ: جنگ کا خطرہ یا دباؤ، خطے میں کشیدگی نئی سطح پر

Big battle in Iranian airspace Iran claims to have shot down US warplane and helicopter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی فضاؤں میں بڑا معرکہ: ایران کا امریکی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ

Big drop after record increase, petrol price reduced by Rs 80
  • Top News
  • پاکستان

ریکارڈ اضافے کے بعد بڑی کمی، پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کی کمی

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.