Tuesday, January 7, 2025
Homeکھیلکرکٹبھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا حقدار تھا، شاہین آفریدی

بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا حقدار تھا، شاہین آفریدی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تیز گیند باز شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا نے ہفتہ کو بارباڈوس میں جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل کے دوران جس طرح کھیلاوہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے کے حقدار تھے.

شاہین نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے میچ دیکھا اور اس سے لطف اندوز ہوا دونوں ٹیموں نے اچھا کھیلا جو بھی ٹیم پریشر کو سنبھالے گی وہ جیت جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نےکوالٹی کرکٹ کھیلی اور وہ جیتنے کے حقدار ہیں۔

شاہین نے زور دیا کہ ورلڈ کپ کے لیگ مرحلے میں ناک آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کو اپنی کوتاہیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “مضبوط ٹیمیں ورلڈ کپ میں مقابلہ کرتی ہیں اور وہ ایک عمل سے گزرنے کے بعد آتی ہیں میرے خیال میں ہمیں کچھ چیزوں کو درست کرنے کی ضرورت ہے اور اگر ہم محنت کریں گے تو نتائج ہمارے ساتھ ہوں گے۔”

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں 6 ہندوستانی کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔

Latest articles

شام میں کرد عسکریت پسندوں کا خاتمہ قریب آرہا ہے: ترک صدر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے شام کی کسی بھی...

نئے سال کے آغاز پر پی آئی اے کا بڑا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے سال کے آغاز پر قومی ایئرلائن نے بیرون ملک...

کیا ہم امریکی ٹیکس کی رقم طالبان کو بھیج رہے ہیں؟ ایلون مسک کا سوال

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی رکن کانگریس ٹم برشیٹ نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ...

پاکستان ویمن لیکروس ٹیم فروری میں جاپان کا دورہ کرے گی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن لیکروس ٹیم فروری میں...

More like this