اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلوں کی سرگرمیاں عروج پر، کرکٹ لیگ کے ساتھ ساتھ زوانان سپورٹس فیسٹیول والی بال ٹورنامنٹ کا بھی افتتاح کیا گیا اور پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کی فول پروف انتظامات بھی کیے گئے ہیں ۔
والی بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب بےنظیر انڈور گیمز ھال سپورٹس کمپلیکس باجوڑ میں منعقد ہوئی جس میں کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس، ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی، سرکل ڈی۔ایس۔پی خار عبدالعزیز، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تاج محمد وزیر اور صدر والی بال ایسوسی ایشن باجوڑ حبب اللہ سمیت مختلف گیمز کے کے عہدیداران کثیرا تعداد میں والی بال کی شایقین نے شرکت کی۔
ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 32 بہترین کلب حصہ لے رہے ہیں۔ یہ فیسٹول فرنٹیئر کور نارتھ ،ضلع انتظامیہ باجوڑ اور محکمہ سپورٹس باجوڑ کے اشتراک سے منعقد ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ افتتاحی تقریب میں کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے سپورٹس کے افادیت پر روشنی ڈالی اور کھلاڑیوں کو ہرقسم کی سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔