ICC completes Asia Cup controversy proceedings, suspends Haris Rauf for two matches-AFP
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایشیا کپ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سزائیں جاری کر دیں۔
آئی سی سی اعلامیے کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف پر دو میچز کی پابندی اور میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، ساتھ ہی دو ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ حارث رؤف کے 24 ماہ میں چار ڈی میرٹ پوائنٹس مکمل ہونے پر انہیں دو معطلی پوائنٹس ملے، جس کے باعث دو میچز کی پابندی عائد کی گئی۔
پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آفیشل وارننگ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ اور دو ڈی میرٹ پوائنٹس عائد کیے گئے ہیں۔
آئی سی سی نے واضح کیا کہ تمام کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں کے ذریعے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔





