Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلکرکٹحارث رؤف کا مداح سے جھگڑے کے بعد ردعمل

حارث رؤف کا مداح سے جھگڑے کے بعد ردعمل

Published on

حارث رؤف کا مداح سے جھگڑے کے بعد ردعمل

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باولر حارث رؤف نے اپنے مداح کے ساتھ جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کی فیملی کی بات آئے گی تو وہ جواب دینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔

رؤف اپنی اہلیہ کے ہمراہ تھے جب انہوں نے غصے سےمداح کی طرف حملہ کیا، باوجود اس کے کہ ان کے آس پاس موجود افراد بشمول ان کی بیوی نے روکنے کی کوشش کی۔

تیز گیند باز مداح سے آمنے سامنے ہونا چاہتے تھے لیکن انہیں آس پاس کے لوگوں نے روک دیا کچھ باتوں کے تبادلے کے بعد مداح وہاں سے چلا گیا۔

یہ ویڈیو کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور رؤف جو شروع میں اس معاملے کو سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتے تھے، نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ بطور کرکٹر تنقید کا نشانہ بننا معمول کی بات ہے لیکن خاندانوں کا احترام کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جب ان کے والدین اور خاندان کی بات آتی ہے تو وہ اس کے مطابق جواب دینے میں “ہچکچاہٹ محسوس نہیں” کریں گا۔

حارث نے ایکس پر لکھا کہ میں نے اسے سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا، لیکن اب جب کہ ویڈیو سامنے آچکی ہے، مجھے لگتا ہے کہ اس صورتحال سے نمٹنے کی ضرورت ہے عوامی شخصیات کے طور پر، ہم عوام سے ہر قسم کے تاثرات حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں وہ ہماری حمایت یا تنقید کرنے کے حقدار ہیں ۔

“اس کے باوجود، جب میرے والدین اور میرے خاندان کی بات آتی ہے، تو میں اس کے مطابق جواب دینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا لوگوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ احترام کا اظہار کرنا ضروری ہے، خواہ ان کا پیشہ کچھ بھی ہو۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا حصہ تھے جہاں گرین شرٹس گروپ مرحلے سے ہی ناک آؤٹ ہو گئے تھے۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this