Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

حماس نے صہیونی فوج کی 4 خواتین اہلکاروں کو رہا کردیا، اسرائیل آج 200 فلسطینی آزاد کرے گا

حماس نے صہیونی فوج کی 4 خواتین اہلکاروں کو رہا کردیا، اسرائیل آج 200 فلسطینی آزاد کرے گا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت آج مزید 4 صہیونی یرغمالی رہا کردیے، اسرائیلی فوج سے تعلق رکھنے والی 4 خواتین اہلکاروں کو غزہ میں بھرے مجمع میں ریڈ کراس کے حکام کے حوالے کیا گیا۔

قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق اسرائیلی خواتین اہلکاروں کی ریڈ کراس کے نمائندوں کو حوالگی کے لیے غزہ کے فلسطین اسکوائر پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

فلسطین اسکوائر پر لگائے اسٹیج پر حماس اور ریڈ کراس کے نمائندوں نے یرغمالیوں کی حوالگی کے دستاویزات پر دستخط کیے جس کے بعد اسرائیلی فوج کی چاروں خواتین اہلکار حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے مسلح جنگجوؤں کے پہرے میں ہنستی مسکراتی اسٹیج پر نمودار ہوئیں۔

حماس کی قید سے رہائی پانے والی چاروں اسرائیلی خواتین اہلکار ہشاش بشاش نظر آرہی تھیں، انہوں نے مجمع کو دیکھ کر ہاتھ بھی ہلا کر خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پر غزہ کے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ اسرائیل میں یرغمالیوں کے اہلخانہ سمیت اسرائیلی شہریوں کی بڑی تعداد ان مناظر کو ٹی وی اسکرین پر براہ راست دیکھ رہی تھی۔

اسرائیل 4 خواتین اہلکاروں کے بدلے آج مزید 200 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، حماس نے اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے فلسطینیوں کی فہرست جاری کردی۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے 121 فلسطینی عمر قید بھگت رہے تھے جبکہ دیگر 79 فلسطینیوں کو بھی طویل قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

اسرائیلی قید سے آج رہائی پانے والوں میں 69 سال کے عمر رسیدہ بزرگ اور 15 سال کا نوعمر فلسطینی بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ہفتے ہی حماس نے 3 اسرائیلی خواتین کے بدلے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کروایا تھا۔

حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں سے رہا کیے جانے والے قیدیوں کے پہلے گروپ میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل تھے۔

رہائی پانے والوں میں پوپیولر فرنٹ برائے آزادی فلسطین (پی ایف ایل پی) سے تعلق رکھنے والی معروف فلسطینی سیاستدان خالدہ جرار بھی شامل تھیں جو مغربی کنارے سے تعلق رکھتی ہیں۔

خالدہ جرار کو اس سے قبل بھی اسرائیلی قبضے کے خلاف آواز بلند کرنے پر اسرائیلی حکام کی جانب سے متعدد مواقع پر قید کیا جاچکا ہے۔

Tags: اسرائیل حوالے ریڈ کراس کے حکام صہیونی یرغمالی رہا غزہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس قیدیوں کے تبادلے

Post navigation

Previous: امریکا نے تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل کردیے
Next: وزیراعظم شہباز شریف کی سنوکر چیمپئن محمد آصف سے ملاقات اور25 لاکھ کا انعام

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

یہ بھی پڑہیے

FIFA World Cup: Sweden defeats Tunisia 1-5-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ: سویڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Ishaq Dar and Japanese Foreign Minister's telephone conversation — Global recognition of Pakistan's mediation efforts
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسحاق ڈار اور جاپانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ — پاکستان کی ثالثی کوششوں کی تعریف

US-Iran peace agreement signing ceremony to be held in Geneva, hosted by Pakistan Shahbaz Sharif
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران امن معاہدے کی دستخطی تقریب جنیوا میں ہوگی، میزبانی پاکستان کرے گا: شہباز شریف

US and Iran agree on initial ceasefire agreement, signing expected on Friday
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا اور ایران جنگ بندی کے ابتدائی معاہدے پر متفق، دستخط جمعے کو متوقع

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.