اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق ٹیم جی بی (برطانیہ) نے پیرس 2024 اولمپکس میں ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا گولڈ میڈل جیتا، لورا کولیٹ، ٹام میکوین اور روز کینٹر پر مشتمل ٹیم نے آخری شو جمپنگ مرحلے میں، 91.30 پنالٹیز کے ساتھ کامیابی حاصل کی،ٹیم جی بی میزبان ملک فرانس سے 12.3 پوائنٹس آگے رہی ،جس نے چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ جاپان نے کانسی کا تمغہ جیتا ۔
اس سے قبل ٹیم جی بی نے ٹوکیو 2020 اولمپکس میں اسی ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ٹوکیو 2020 کی ٹیم میں لورا کولیٹ، ٹام میکوین، اور اولیور ٹاؤنینڈ شامل تھے، جن کے ساتھ روز کینٹر بطور ریزرو تھا۔ٹوکیو میں یہ جیت ٹیم جی بی کی 49 سالوں میں پہلی جیت تھی۔
لورا کولیٹ نے ایونٹ میں انفرادی طور پر کانسی کا تمغہ جیتا۔وہ 2008 کے بعد انفرادی ایونٹنگ میڈل جیتنے والی پہلی برطانوی خاتون ہیں۔