Thursday, February 13, 2025
Homeکھیلکرکٹوقار یونس کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

وقار یونس کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

Published on

وقار یونس کو پی سی بی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق ذرائع نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کرکٹ کے فیصلے کرنے کا اختیار سابق کپتان وقار یونس کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ نقوی صرف انتظامی امور کی نگرانی کریں گے جبکہ وقار انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سلیکشن کمیٹیوں، کھلاڑیوں کے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹس (این او سی) اور کرکٹ کے دیگر اہم معاملات کے تمام فیصلوں کے ذمہ دار ہوں گے۔

پی سی بی کے آئین 2014 کے مطابق چیئرمین کو اختیار ہے کہ وہ اپنا اختیار کسی کو دے سکتا ہے اس طرح وہ اختیارات وقار یونس کو منتقل کر سکتے ہیں۔

دریں اثنا، نقوی خود فی الحال آئندہ آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامی امور پر مرکوز ہیں، جس کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وقار یونس قومی ٹیم سے متعلق تمام امور کے انچارج ہوں گے وہ قومی سلیکشن کمیٹی، وائٹ بال اور ریڈ بال کوچز کی نگرانی کریں گے ۔

وقار اس سے قبل 2003 میں ریٹائر ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور باؤلنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے دو سال کے لیے نئے صدر بننے کے لیے تیار ہیں۔

Latest articles

فیصل مسجد جانے سے گریز کریں، امریکی سفارت خانے کا اپنے شہریوں کو انتباہ

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو...

یوکرین جنگ کے خاتمہ کی کوششیں: ٹرمپ اور پیوٹن سعودی عرب میں ملاقات کریں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب میں اپنے روسی ہم...

یوکرین میں ہونے والے امن مذاکرات میں یورپ کی شمولیت ضروری ہے، جرمن وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے کہا ہے کہ یوکرین...

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او...

More like this