الرئيسيةکھیلکرکٹگلین میکسویل نے پاکستان کے دورہ آسٹریلیا سے قبل بابر اور شاہین...

گلین میکسویل نے پاکستان کے دورہ آسٹریلیا سے قبل بابر اور شاہین کو بڑا خطرہ قراردے دیا

Published on

spot_img

گلین میکسویل نے پاکستان کے دورہ آسٹریلیا سے قبل بابر اور شاہین کو بڑا خطرہ قراردے دیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو آئندہ وائٹ بال سیریز میں ہوم سائیڈ کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

پاکستان 6 میچوں کی وائٹ بال سیریز کے لیے نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرنے والا ہے، جس کا آغاز 4 نومبر کو ون ڈے سیریز سے ہوگا۔

مشہور میلبورن کرکٹ گراؤنڈ سیریز کے افتتاحی میچ کی میزبانی کرے گا، جبکہ اس کے بعد کے میچ بالترتیب 8 اور 10 نومبر کو ایڈیلیڈ اور پرتھ میں شیڈول ہیں۔

ون ڈے سیریز کے بعد تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی، جس کا آغاز 14 نومبر سے ہوگا۔

گلین میکسویل نے میلبورن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی غیر متوقع صورتحال پر روشنی ڈالی اور گرین شرٹس کو خطرناک اپوزیشن قرار دیا۔

میکسویل نے کہا کہ پاکستان ٹیم مختلف اوقات میں بہت خطرناک ہو سکتی ہے وہ ماضی میں ہمارے لیے مخالفین کو چیلنج کرتے رہے ہیں۔

جب آپ پاکستان جیسی ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہوتے ہیں تو وہ غیر متوقع ہو سکتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے خلاف کھیلنا بہت مشکل ہو جاتا ہے، آپ کبھی نہیں جانتے کہ ان سے کیا امید رکھی جائے۔

اس کے بعد میکسویل نے پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم اور تیز گیند باز شاہین آفریدی کی تعریف کی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آسٹریلوی ٹیم کو بابر اور شاہین کی جانب سے درپیش چیلنج سے آئندہ سیریز میں موثر انداز میں نمٹنا چاہیے۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ ‘ان کے پاس کچھ عالمی معیار کے کھلاڑی ہیں، ہمیں بابر اعظم پر نظر رکھنی ہے، وہ سپر اسٹار کھلاڑی ہیں اور شاہین آفریدی، وہ نئی گیند کے ساتھ جادوگر ہیں.

ہم اس سیریز کو ہلکہ نہیں لے رہے ہیں ہم سیریز کی تیاری کر رہے ہیں ہمیں پاکستان کے خلاف برتری حاصل کرنے کے لیے اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this