Tuesday, November 5, 2024
الرئيسيةTop Newsکراچی ایئرپورٹ کے قریب آئی ای ڈی دھماکا،2 چینی شہری جانبحق،17 زخمی

کراچی ایئرپورٹ کے قریب آئی ای ڈی دھماکا،2 چینی شہری جانبحق،17 زخمی

Published on

spot_img

کراچی ایئرپورٹ کے قریب آئی ای ڈی دھماکا،2 چینی شہری جانبحق،17 زخمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں انٹرنیشنل ایئر پورٹ سگنل کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 غیر ملکی ہلاک جبکہ 17 افراد زخمی ہو گئے جب کہ متعدد گاڑیاں اور چار موٹر سائیکلیں جل کر تباہ ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی آواز ملیر، ڈیفنس، ناظم آباد اور کریم آباد تک سنی گئی جب کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دھماکے کے بعد دھویں کے بادل نظر آرہے ہیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔

دھماکے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف رہیں۔

کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل آصف اعجاز شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ اس وقت دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ واضح نہیں ہے۔

تاہم نجی نیوز چینل جیو سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ دھماکا مبینہ طور پر دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے ہوا

دوسری جانب چینی سفارت خانے نے پیر کی صبح جاری کیے جانے والے ایک بیان میں بتایا کہ پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کے قافلے پر ہوائی اڈے کے قریب حملہ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان میں چینی سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل اس ’دہشت گرد حملے‘ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے بے گناہ متاثرین اور ان کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

سفارت خانے نے بتایا کہ حملے میں ایک چینی اور متعدد پاکستانی شہری زخمی بھی ہوئے۔ سفارت خانے نے پاکستانی حکام پر زور دیا کہ وہ ’حملے کی مکمل تحقیقات کریں اور قاتلوں کو سخت سزا دیں۔‘

سفارت خانے نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ ’چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو مکمل طور پر یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔‘

Latest articles

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ : پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ : پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے اردو...

اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت اور منتقلی روکی جائے ، 50 ممالک کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں 50...

اللہ مجھے تباہ و برباد کرے اگر میں نے ایک روپیہ بھی لیا ہو، اورنگزیب کچھی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) 26 ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دینے والے...

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج، آئینی بینچز میں ججز کی نامزدگی پر غور ہوگا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت...

More like this