Sunday, January 5, 2025
Homeکھیلکرکٹگیری کرسٹن دورہ انگلینڈ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں...

گیری کرسٹن دورہ انگلینڈ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن 19 مئی کو لیڈز میں انگلینڈ کے خلاف گرین شرٹس کی چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل ٹیم کو جوائن کرنے والے ہیں جو 22 مئی سے شروع ہوگی۔

کرسٹن، جنہوں نے بھارت کے ساتھ 2011 کا ورلڈ کپ جیتا تھا ان کو دو سال کے معاہدے پر مقرر کیا گیا تھا اور وہ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، اگلے سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، اور ایشیا کپ 2025 کے لیے ٹیم کے انچارج ہوں گے۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے آغاز سے قبل پاکستان کی آخری سیریز ہوگی جو یکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی نے پیر کو ایک پریس ریلیز میں تصدیق کی کہ گیری کرسٹن 19 مئی کو لیڈز میں قومی مردوں کی ٹیم میں شامل ہوں گے تاکہ وہ وائٹ بال کے ہیڈ کوچ کے طور پر اپنے دو سالہ دور کا آغاز کریں۔

کرسٹن کے ساتھ ساتھ پی سی بی نے سائمن ہیلمٹ اور ڈیوڈ ریڈ کو بالترتیب فیلڈنگ اور ذہنی کارکردگی کا کوچ مقرر کیا ہے۔

ریڈ 20 مئی کو ٹیم کو جوائن کریں گے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اختتام تک ان کے ساتھ رہیں گےدوسری جانب ہیلمٹ میگا ایونٹ شروع ہونے سے قبل 31 مئی کو ٹیم کو جوائن کریں گے۔

دورہ انگلینڈ کے بعد پاکستان آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہو گا جہاں اسے روایتی حریف بھارت، کینیڈا، امریکہ اور آئرلینڈ کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this