الرئيسيةکھیلپیرس اولمپکس میں اسرائیلی ایتھلیٹس کو 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کی...

پیرس اولمپکس میں اسرائیلی ایتھلیٹس کو 24 گھنٹے سیکیورٹی فراہم کی جائے گی :فرانسیسی وزیر داخلہ

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق فلسطین حامی مظاہرین کا اولمپکس میں اسرائیلی ایتھلیٹس کی شرکت کے خلاف احتجاج ان پر پابندی اور انہیں اولمپکس میں خوش آمدید نہ کہنے کے مطالبے کے بعد فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ پیرس اولمپکس میں اسرائیلی ایتھلیٹس کو 24 گھنٹے تحفظ دیا جائے گا.

اولمپکس کا آغاز رواں ہفتے بروز جمعہ سے ہورہا ہے ، جبکہ یوکرین اور غزہ کی جنگوں کی وجہ سے جغرافیائی سیاسی تناؤ بڑھا ہوا ہے۔ غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ نے فرانس کے بائیں بازو میں غصہ پیدا کیا ہے، جس میں بعض ناقدین نے پرو فلسطینی اراکین پر سامیت دشمنی کا الزام لگایا ہے۔

فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے اتوار کی شام ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ اسرائیلی ایتھلیٹس کو کھیلوں کے دوران 24 گھنٹے تحفظ دیا جائے گا۔

وزیر خارجہ سٹیفن سیجورن نے پیر کے روز برسلز میں یورپی یونین کے ہم منصبوں کی میٹنگ میں کہا: “میں اسرائیلی وفد کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ فرانس کی جانب سے آپ کو ان اولمپک کھیلوں کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر زور دیں گے اور اپنے اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ جلد ہونے والی فون کال میں یہ بھی بتائیں گے کہ ہم اسرائیلی وفد کی سیکیورٹی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

ہفتے کے روز غزہ کے حق میں ہونے والے ایک جلسے میں بائیں بازو کی جماعت فرانس انبووڈ (ایل ایف آئی) کے قانون ساز، تھامس پورٹس، نے کہا کہ اسرائیل کے اولمپک ایتھلیٹس کو فرانس میں خوش آمدید نہیں کہنا چاہیئے ، اور ان کی کھیلوں میں شرکت کے خلاف احتجاج ہونا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر کے مطابق، انہوں نے تالیاں بجاتے ہوئے کہا، “ہم ایک بین الاقوامی ایونٹ سے چند دن دور ہیں جو پیرس میں منعقد ہوگا، یعنی اولمپک کھیل۔ اور میں یہاں یہ کہنے آیا ہوں کہ ، اسرائیلی وفد کو پیرس میں ہرگز خوش آمدید نہ کہا جائے ۔

پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار اور قانون ساز، مانوئل بومپارڈ، نے بھی ایکس پر پورٹس کے خیلات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ :

“اسرائیلی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی قانون کی بار بار خلاف ورزیوں کے پیش نظر، یہ جائز ہے کہ اس کے ایتھلیٹس اولمپک کھیلوں میں ایک غیر جانبدار بینر کے تحت حصہ لیں۔”

کھیل ایک بلند پایہ افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوں گے جس میں ایتھلیٹس کو دریا کے کنارے کشتیوں میں پریڈ کرائی جائے گی۔ اس تقریب میں شرکت اختیاری ہے، تاہم، اسرائیلی حکام نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ آیا اسرائیل کے ایتھلیٹس شرکت کریں گےیا نہیں ۔

Latest articles

ایل کلاسیکو: روایتی حریفوں کے درمیان تاریخی مقابلہ، بارسلونا کی ریال میڈرڈ کو 0-4 سے شکست

ایل کلاسیکو: روایتی حریفوں کے درمیان تاریخی مقابلہ، بارسلونا کی ریال میڈرڈ کو 0-4...

ایرانی سپریم لیڈر کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد ’ایکس‘ نے انکا اکاؤنٹ معطل کر دیا

ایرانی سپریم لیڈر کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد ’ایکس‘ نے انکا اکاؤنٹ معطل...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 91 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 91 ہزار کی حد بھی عبور کر...

اسرائیل کے حملے کا موثر جواب دینے کے لیے اپنے تمام دستیاب وسائل استعمال کریں گے، ایران

اسرائیل کے حملے کا موثر جواب دینے کے لیے اپنے تمام دستیاب وسائل...

More like this

ایل کلاسیکو: روایتی حریفوں کے درمیان تاریخی مقابلہ، بارسلونا کی ریال میڈرڈ کو 0-4 سے شکست

ایل کلاسیکو: روایتی حریفوں کے درمیان تاریخی مقابلہ، بارسلونا کی ریال میڈرڈ کو 0-4...

ایرانی سپریم لیڈر کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد ’ایکس‘ نے انکا اکاؤنٹ معطل کر دیا

ایرانی سپریم لیڈر کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد ’ایکس‘ نے انکا اکاؤنٹ معطل...

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 91 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 91 ہزار کی حد بھی عبور کر...