Thursday, January 16, 2025
Homeامریکہکمالا ہیرس کو صدارتی نامزدگی کیلئے ڈیموکریٹس کی اکثریت کی حمایت...

کمالا ہیرس کو صدارتی نامزدگی کیلئے ڈیموکریٹس کی اکثریت کی حمایت حاصل

Published on

کمالا ہیرس کو صدارتی نامزدگی کیلئے ڈیموکریٹس کی اکثریت کی حمایت حاصل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نائب صدر کمالا ہیرس نے صدر کے لیے پارٹی کی جانب سے نامزد امیدوار بننے کے لیے ڈیموکریٹک نمائندوں کی اکثریت کی حمایت حاصل کر لی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے ایک غیر سرکاری سروے میں کمالا ہیرس کو 2500 سے زیادہ ڈیلیگیٹس کی حمایت کا دعویٰ کیا گیا، جو جیت کے لیے درکار سادہ اکثریت سے زیادہ ہے، جیت کے لیے 1976 ڈیلیگیٹس کی حمایت درکار ہوتی ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ ہیرس کو پارٹی کی معیاری بیئرر کا تاج پہنایا جائے گا اور نومبر کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کریں گی۔

اتوار کو صدر جو بائیڈن کےصدارتی دوڑ چھوڑنے کے اعلان کے بعد سے کوئی بھی عوامی طور پر کمالا ہیرس کو چیلنج کرنے کے لیے آگے نہیں بڑھا ہے۔

امریکی نائب صدر کمالا ہیرس ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کے لیے نمایاں ڈیلیگیٹس کی حمایت حاصل کرنے کے بعد آج پہلی بار امریکی صدارتی امیدوار کے طور پر انتخابات کے لیے انتہائی اہم سمجھے جانے والی ریاست وسکونسن میں انتخابی مہم چلائیں گی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ڈیموکریٹک اراکین کی اکثریت نے نائب امریکی صدر کمالا ہیرس کو صدارتی امیدوار کے لیے اپنی حمایت کی یقین دہانی کروادی ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی جانب سے امریکی صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبرداری اور اپنی نائب کمالا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار کے طور پر حمایت کے صرف 36 سے بھی کم وقت میں پارٹی کے اکثریت کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

کمالا ہیرس نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ مجھے پارٹی کی جانب سے وسیع حمایت حاصل کرنے پر فخر ہی اور میں بہت جلد باضابطہ طور پر صدارتی امیدوار کی نامزدگی قبول کرنے کی منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ رواں سال ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن کے لیے ڈیموکریٹس کے امیدوار اور موجودہ صدر جو بائیڈن ساتھیوں کے دباؤ اور تنقید کے پیش صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہو گئے ہیں اور اپنی نائب کمالا ہیرس کی امیدوار کے طور پر حمایت کی تھی۔

Latest articles

صائم ایوب نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل فٹ ہونے کیلئے دعاؤں کی اپیل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز صائم ایوب...

جیمز ونس کا پی ایس ایل 10 کیلئے کاؤنٹی چیمپئن شپ 2025 چھوڑنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ...

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے، جو آئی سی...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، شاہین کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ اپ...

More like this