Tuesday, October 15, 2024
HomeTop Newsسابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان کی سیاست میں انٹری

سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان کی سیاست میں انٹری

سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان کی سیاست میں انٹری

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر اور جارح مزاج بیٹر یوسف پٹھان نے کرکٹ کے بعد سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں 543 نشستوں پر مشتمل ایوان زیریں (لوک سبھا) کے انتخابات مختلف مراحل میں اپریل اور مئی میں ہوں گے جس کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، سیاسی جماعتیں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیاسی جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے بھی مغربی بنگال کی سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کی سیاسی جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے بہرام پور سے یوسف پٹھان کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، جبکہ ان کا مقابلہ کانگریس کے ادھیررنجن چوہدری سے متوقع ہے۔

یوسف پٹھان کے چھوٹے بھائی اور سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے سیاست میں شمولیت پر سوشل میڈیا پر بھائی کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان کی سیاست میں انٹری

Homepage

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments