Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • کھیل

حکومت کی جانب سے ایشین برانز میڈل جیتنے پر پچاس لاکھ روپے ابھی تک نہیں ملے : جیولین تھرور یاسر سلطان

Fifty lakh rupees not yet received from the government: Javelin Tharoor Yasir Sultan

Fifty lakh rupees not yet received from the government: Javelin Tharoor Yasir Sultan

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نمبر دو جیولین تھرور محمد یاسر سلطان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 2023 میں ایشین برانز میڈل پر پچاس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا مگر مجھے پچاس لاکھ روپے کا انعام اب تک نہیں ملا۔

جیولن تھرور محمد یاسر سلطان نے لاہور میں اپنے والد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد روزانہ پوچھتے ہیں میں کال کرتا ہوں مجھے جواب نہیں ملتا، میں چکر لگا لگا کر تھک چکا ہوں۔

یاسر سلطان نے کہا کہ جو انعام کا اعلان کیا وہ دیا جائے سہولیات دی جائیں، گھر جا کر جیسے ارشد ندیم کو انعام دیا گیا ایسے ہی ملنا چاہیے، حکومت کی طرف سے یکساں برتاؤ نہیں کیا جاتا اور میری درخواست ہے کہ حکومت یکساں سلوک کرے اور سپورٹ کریں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے یاسر سلطان نے کہا کہ میں ایشیا کا برانز اور سلور میڈلسٹ ہوں، ہمیں عزت دی جائے ہم گھر چلانے کے پیسے نہیں مانگتے۔

Fifty  lakh rupees not yet received from the government: Javelin Tharoor Yasir Sultan
Fifty lakh rupees not yet received from the government: Javelin Tharoor Yasir Sultan

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کو بھی اس حوالے سے کہا ہے انہوں نے بھی مجھ سے درخواست مانگی لیکن کچھ نہیں کیا گیا، چیک اب تک نہیں دیا نہ کوئی سہولت دی گئی۔

یاسر سلطان نے کہا کہ ٹریننگ کے لئے مجھے باہر جانے کا موقع نہیں دیا گیا مگر ان حالات کے باوجود اگلے اولمپکس میں میں نظر آؤں گا، مجھے باہر جا کر کھیلنے کی آفرز ہیں دبئی اور کئی ممالک سے آفرز ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے ملک کا نام روشن کیا ہے، آج ہمارے لیے دگنی خوشیوں کا دن ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران جیولن تھرور یاسر سلطان کے والد نے کہا کہ سال سے زیادہ ہو گیا اب تک ایک پیسہ حوصلہ افزائی کے لیے نہیں دیا گیا، جاب کا بھی کہا تھا لیکن نہ چیک ملا نہ جاب بس پرائم منسٹر سے درخواست ہی کر سکتے ہیں میں ڈرائیور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ شائد ہمیں کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں میری 30 ہزار تنخواہ ہے جو کر سکتا تھا کیا ہے، چھوٹی نوکری میں سب اپنی اولاد کے لیے کیا ہے، وہ بڑے لوگ ہیں اور ان کی بڑی باتیں ہیں۔

یاسر سلطان کے والد کا کہنا تھا کہ گاؤں تک پہنچنا مشکل ہے راستہ بنانے کی اپیل کی تھی لیکن راستہ تک نہیں ملا، ہمارا علاقہ وزیر اعظم کے حلقے میں آتا ہے۔

Tags: اردو انٹرنیشنل اردو کھیل ارشد ندیم پاکستان جیولین تھرور محمد یاسر سلطان کھیل کھیل کی اردو خبر

Post navigation

Previous: جاپانی وزیر اعظم نے آئندہ ماہ عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
Next: فیفا کی پاکستان کو منفرد انداز میں یوم آزادی کی مبارکباد

Asian Cup Qualifiers: Pakistan, Myanmar match to be held without fans-PFF
  • کھیل

ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان، میانمار میچ بغیر شائقین کے ہوگا

Naseem Shah’s controversial tweet: Why “treat Maryam Nawaz like a queen”?-X
  • کھیل

نسیم شاہ کی متنازع ٹویٹ: مریم نواز کے ساتھ “ملکہ جیسا سلوک” کیوں؟

PSL 11: Lahore Qalandars start with a win by defeating new team Hyderabad Kingsmen by 69 runs-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کا نئی ٹیم حیدرآباد کو 69 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز

یہ بھی پڑہیے

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Asian Cup Qualifiers: Pakistan, Myanmar match to be held without fans-PFF
  • کھیل

ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان، میانمار میچ بغیر شائقین کے ہوگا

Naseem Shah’s controversial tweet: Why “treat Maryam Nawaz like a queen”?-X
  • کھیل

نسیم شاہ کی متنازع ٹویٹ: مریم نواز کے ساتھ “ملکہ جیسا سلوک” کیوں؟

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

US admits Pakistan can become an effective and impartial mediator in global disputes
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا کا اعتراف: پاکستان عالمی تنازعات میں مؤثر اور غیر جانبدار ثالث بن سکتا ہے

Attack on Iran postponed, Trump gives 10 days for talks
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر حملے مؤخر، ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے 10 دن کی مہلت دے دی

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.