FIFA World Cup: US bars Somali referee from entering-AFP
میامی ایئرپورٹ پہنچنے پر صومالی فٹبال ریفری عمر عبدالقادر آرتان کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی، جس کے بعد امریکی حکام نے انہیں ترکیہ واپس جانے والی پرواز پر روانہ کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر عبدالقادر آرتان کو 2025 کا بہترین افریقی ریفری قرار دیا گیا تھا اور صومالی سفارتخانے نے انہیں سفارتی پاسپورٹ بھی جاری کیا تھا۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب فیفا فٹبال ورلڈ کپ 12 جون سے امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے 48 ٹیموں پر مشتمل اس تاریخی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے۔




