فیفا ورلڈ کپ کے گروپ D کے اہم میچ میں پیراگوئے نے ترکیہ کو ایک صفر سے شکست دے کر ترک ٹیم کا سفر ختم کردیا۔

سان فرانسسکو میں کھیلے گئے میچ میں پیراگوئے نے صرف 64ویں سیکنڈ میں ماتیاس گالارزا کے شاندار گول کی بدولت برتری حاصل کی۔

Turkiye’s’s Merih Demiral and Deniz Gul react after a late chance went wide [Eloisa Lopez/Reuters]
Turkiye’s’s Merih Demiral and Deniz Gul react after a late chance went wide [Eloisa Lopez/Reuters]

میچ کے دوران پیراگوئے کو ریڈ کارڈ کے باعث ایک کھلاڑی کی کمی کا سامنا بھی کرنا پڑا، تاہم مضبوط دفاع کے ذریعے ترکیہ کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

اس فتح کے بعد پیراگوئے نے ناک آؤٹ مرحلے کی امیدیں برقرار رکھیں، جبکہ مسلسل دوسری شکست کے بعد ترکیہ ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔