فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مزید چھ میچوں کے نتائج سامنے آگئے۔
میکسیکو نے جمہوریہ چیک کو 3-0 سے شکست دے کر گروپ اے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی، جبکہ جنوبی افریقہ نے جنوبی کوریا کو 1-0 سے مات دی۔
گروپ بی میں سوئٹزرلینڈ نے کینیڈا کو 2-1 سے شکست دی، تاہم دونوں ٹیموں نے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا سوئٹزرلینڈ گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہا۔

گروپ سی میں برازیل نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو 3-0 سے شکست دی ونیسیئس جونیئر نے دو جبکہ ماتھیوس کونیا نے ایک گول کیا، اس کامیابی کے ساتھ برازیل نے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔
دوسری جانب مراکش نے ہیٹی کو 4-2 سے شکست دی جبکہ بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا نے قطر کو 3-1 سے ہرا کر اہم کامیابی حاصل کی۔
