Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان

بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں،فیصل واوڈا

Copy of featuredphoto (11)

بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں،فیصل واوڈا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں،یہ چاہتے ہیں معصوم پاکستانیوں کا خون بہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پریشانی ہے کہ ملک سیدھی پٹری پر چل رہا ہے ، پٹرول سستا ہو رہا ہے ، بانی پی ٹی آئی پہلے خود کو ذہنی غلامی سے تو آزاد کریں اورآزادی کی جدوجہد کے لیے پہلے اپنے بیٹوں کو واپس بلائیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک رہے ہیں، گنڈا پور ایک پیادہ ہے مگر اس کی زندگی بھی اہم ہے، اس کے پیچھے ایک کہانی چل رہی ہے، جو بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی بات کررہاہے وہ وزیراعلیٰ ہے، آپ کے پی کے وسائل اپنے احتجاج کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی اور پنجاب کی پولیس آمنے سامنے کھڑی شیلنگ کررہی ہے،بیرسٹرگوہر شریف آدمی ہیں، ان کو کہہ دیا بزدل ہے نکال دیں،یہ کسی کے باپ کا ملک نہیں بھڑکیں مارنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا ،مجھے اس دوراہے پر نہ لایا جائے کہ پھر مجھے اپنے فون سے چیزیں سب کے سامنے رکھنی پڑیں، عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر سے لاشوں کے ڈھیر گرانے کی تیاری ہے،بانی پی ٹی آئی کو اپنے اقتدار کیلئے لاشیں چاہئیں،یہ چاہتے ہیں معصوم پاکستانیوں کا خون بہے، یہ ڈی چوک اس لیے آئیں گے کیونکہ انہیں تصادم چاہیے، یہ بزدلی ہے کہ آپ غریبوں کو مروانے کے لیے احتجاج کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے خود کو ذہنی غلامی سے تو آزاد کریں، آزادی کی جدوجہد کے لیے پہلے اپنے بیٹوں کو واپس بلائیں، بانی پی ٹی آئی اپنی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک رہے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگوں کا دماغ کدھر ہے۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ 2018 میں ہم نے مینڈیٹ چوری کیا آج انہوں نے کرلیا، فیض حمید کے سامنے اس وقت کھڑا ہوا جب وہ کرسی پر تھے۔

انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد عوام کو بچانا ہے، میری والدہ کا انتقال ہوا تو ان کا سوشل میڈیا پر تمسخر اڑایا گیا،ان میں سے نہیں جو 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرکے الگ ہوئے۔

Tags: اقتدار بانی پی ٹی آئی پریس کانفرنس خون سینیٹر فیصل واوڈا لاشیں

Post navigation

Previous: فیفا کونسل کا فلسطینی فٹبال فیڈریشن کی طرف سے اسرائیل کے خلاف پابندیوں کے مطالبے پر غور
Next: پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: پی سی بی نے میچ آفیشل کا اعلان کر دیا

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

India's agenda in Afghanistan is to destabilize Pakistan, Pakistan's position in the Security Council
  • Afghanistan
  • Top News
  • انڈیا
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

افغانستان میں بھارت کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا مؤقف

یہ بھی پڑہیے

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

Bangladesh beat Australia in ODI after 21 years-BCB
  • کھیل

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میں شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

26 militants killed in operation on terrorist hideouts near Afghan border
  • Top News
  • پاکستان

افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی، 26 شدت پسند مارے گئے

Pakistan appeals to the international community to reduce tensions and adopt the path of peace
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

پاکستان کی عالمی برادری سے اپیل، کشیدگی کم کر کے امن کی راہ اپنائی جائے

Iran's major response after US attacks, claims to have hit 21 US military targets
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بڑا ردعمل، 21 امریکی فوجی اہداف نشانہ کا دعویٰ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Negotiations with Iran are ongoing, agreement is likely in two to three days Trump
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے مذاکرات جاری، دو سے تین روز میں معاہدے کا امکان: ٹرمپ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.