Tuesday, October 15, 2024
Homeاسرائیلفلسطین سے اظہار یکجہتی،مالدیپ میں اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کے داخلے پر...

فلسطین سے اظہار یکجہتی،مالدیپ میں اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کے داخلے پر پابندی عائد

فلسطین سے اظہار یکجہتی،مالدیپ میں اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کے داخلے پر پابندی عائد

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) مالدیپ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیلی سیاحوں پر پابندی عائد کر دی۔

مالدیپ کے صدارتی آفس سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ’ مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے اسرائیلی پاسپورٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے’، تاہم بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ نیا قانون کب سے نافذ العمل ہوگا۔

مالدیپ کی کابینہ نے اسرائیلی شہریوں سے متعلق قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ فلسطینیوں کےلیے امدادی مہم کے سلسلے میں خصوصی ایلچی کو تعینات کیا جائے گا۔

مالدیپ میں صرف گذشتہ سال 11 ہزار اسرائیلی سیاح آئے تھے۔سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالدیپ کا دورہ کرنے والے اسرائیلیوں کی تعداد اس سال کے پہلے 4 مہینوں میں کم ہو کر 528 رہ گئی ہے، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 88 فیصد کم ہے۔

واضح رہے کہ صدر محمد معیزو نے ’مالدیپ کی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی‘ کے نام سے ایک قومی فنڈ ریزنگ مہم چلانے کا بھی اعلان کیا ہے.

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments