اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق یورو 2024 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں فرانس اور پرتگال آمنے سامنے تھیں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہو ا،مقابلے کی سب سے اہم بات یہ تھی کی یہ دنیائے فٹ بال کے سپر اسٹار رونالڈو کا ممکنہ آخری یورو ٹورنامنٹ تھا .رونالڈو نے اس سے قبل سلووینیا کے خلاف راؤنڈ آف 16 میں فتح کے بعد پرتگالی ٹی وی پر تصدیق کی کہ وہ اگلے ٹورنامنٹ میں نہیں کھیلیں گے . تاہم وہ اپنے یورو کیریئر کا اختتام ٹورنامنٹ جیتنے کے ساتھ کرنے میں ناکام رہے کیونکہ ان کی ٹیم فرانس کے ساتھ ایک سنسنی خیز کوارٹر فائنل کھیلنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی .
دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہیں جس کے بعد میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں چلا گیا یہاں بھی دونوں ٹیمیں 0-0 پر رہیں جس سے کھیل پنالٹی شوٹ آؤٹ پر چلا گیا .
پرتگال نے راؤنڈ آف 16 میں سلووینیا کو پنالٹیز پر شکست دی تھی، لیکن اس بار یہ کارنامہ سرانجام دینے میں ناکام رہے کیونکہ لیس بلیوس نے سخت مقابلہ کیا۔
شروع میں دونوں ٹیموں کا تقریباً کھیل پر ایک جیسا غلبہ رہا ۔ پرتگال کے مڈفیلڈر برونو فرنینڈس نے کھیل کا پہلا شاٹ لیالیکن یہ شاٹ ڈیفلیکٹ ہوکرمائیک میگنن کے گول پوسٹ سے بالکل گزر گیا۔اس کے بعد فرانس کے فل بیک تھیو ہرنینڈز نے پھر پنالٹی ایریا کے بالکل باہر سے ایک زوردار شاٹ لیا،جسے گول کیپر ڈیوگو کوسٹا گول کو روکنے میں کامیاب رہے۔
جیسا کہ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں محتاط رہیں،دوسرے ہاف کے شروع میں بھی یہی صورت حال رہی ، جب تک کہ برونو فرنینڈس نے ایک گھنٹے بعد گول کرنے کی کوشش نہ کی۔ اس کا کمزور شاٹ میگنن نے اچھی طرح سیو کیا اور اس کے بعد جواؤ کینسیلو نے گیند کو بار کے اوپر مار دیا۔
اچانک، پرتگال نے رفتار پکڑ لی اور میگنن نے رافیل لیو کے پاس سے وٹنہ کے تیز شاٹ کو روکنے کے لیے ایک اور زبردست سیو کیا۔
میچ کھلنے لگا اور ایسا لگا کہ رینڈل کولو موانی کھیل کے برعکس گول کر دیں گے جب انہیں موقع ملے گا ، لیکن روبن ڈیاس کے زبردست سلائیڈنگ بلاک نے انہیں آخری لمحے پر روک دیا۔
کئی مواقعوں کے باوجود ، دفاع دوبارہ مضبوط ہو گیا، جس سے اضافی وقت یقینی ہو گیا۔ 94ویں منٹ میں ایسا لگ رہا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو قریبی رینج سے گول کریں گے لیکن برنارڈو سلوا کا کراس ان سے تھوڑا پیچھے تھا اس لیے رونالڈو کا شاٹ گول کے اوپر چلا گیا۔
کھیل پنالٹی تک چلا گیا۔ جواؤ فیلکس نے پرتگال کے تیسرے شاٹ کے ساتھ پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ اس کے بعد، تھیو ہرنینڈیز نے گول کیا، جس سے فرانس کے شائقین جھوم اٹھے اور فرانس کا منگل کو میونخ میں اسپین کے خلاف سیمی فائنل میچ یقینی ہوگیا .