ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان شاہینز نے یو اے ای کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق محمد حارث کی شاندار 71 رنز کی اننگز، اس کے بعد شاہنواز دہانی کی پانچ وکٹوں کی بدولت پاکستان شاہینز نے بدھ کے روز اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2024 میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف 114 رنز سے شکست دے دی۔
شاہینز نے راہول چوپڑا کی قیادت والی ٹیم کو 16.3 اوور میں 65 رنز پر آل آؤٹ کرنے کے بعد فتح حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث نے 49 گیندوں پر 71 رنز بنا کر متحدہ عرب امارات کے خلاف 179-4 کا مجموعہ بنانے میں اپنی ٹیم کی مدد کی۔
حارث، نے 6 چوکے اور3 چھکے لگائے اور آخر تک ناٹ آؤٹ رہے۔
عمیر بن یوسف نے شاہینز کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد یاسر خان کے ساتھ مل کر اننگز کا آغاز کیا۔
ابتدائی اننگز کے پہلے 21 رنز عمیر نے بنائے جس کے بعد وہ بد قسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے.
گزشتہ میچ میں آرام کرنے کے بعد واپس آنے والے حیدر نے اس بار 17 گیندوں پر ایک باؤنڈری اور 3چھکے لگا کر 32 رنز بنا ئے.