Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsالیکشن2024: 8 فروری کو افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر بند رہے...

الیکشن2024: 8 فروری کو افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر بند رہے گا،دفتر خارجہ

Published on

spot_img

الیکشن2024: 8 فروری کو افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر بند رہے گا،دفتر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے الیکشن کے روز افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر بند رہے گا۔

ذرائع کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ بارڈر بند کرنے کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 9 فروری کو افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر معمول کے مطابق کھل جائے گا۔

اسی حوالے سے بارڈر حکام کا بھی کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر طورخم بارڈر کو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بارڈر حکام نے بتایا ہے کہ الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے بارڈر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، طور خم بارڈر پر 24 گھنٹے تک ہر قسم کی آمدورفت معطل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ طورخم سرحد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، بارڈر پر کسٹم سمیت تمام سرکاری دفاتر بھی بند رہیں گے۔

بارڈر حکام کے مطابق کسی کو بھی بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایران میں قتل 8 پاکستانی مزدوروں کی میتیں حکام کے حوالے کردی

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this