Wednesday, November 27, 2024
Homeاسرائیلمشرق وسطیٰ میں جنگ کا دائرہ کار پھیلنے سے روکنے کی کوششیں...

مشرق وسطیٰ میں جنگ کا دائرہ کار پھیلنے سے روکنے کی کوششیں کر رہے ہیں: پینٹاگان

Published on

spot_img

مشرق وسطیٰ میں جنگ کا دائرہ کار پھیلنے سے روکنے کی کوششیں کر رہے ہیں: پینٹاگان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) گذشتہ ہفتے میزائل حملے کے بعد تہران کے خلاف تل ابیب کے ردعمل کی خطرےکے جلو میں امریکی محکمہ دفاع ’پینٹاگان‘ نے اعلان کیا کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایسے ردعمل سے بچنے کے لیے کام کر رہا ہے جس سے جنگ کے پھیلنے کا خطرہ نہ ہو۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان پیٹ رائڈر نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ “ہم وسیع تر علاقائی تنازعے سے بچنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں”۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم ایرانی حملے کا جواب دینے کے اسرائیل کے حق کو تسلیم کرتے ہیں، لیکن ہم علاقائی کشیدگی کو کم کرنا چاہتے ہیں”۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے بھی نتیجہ اخذ کیا کہ “ہم ایسے اقدامات نہیں دیکھنا چاہتے جو کشیدگی میں اضافے کا باعث بنیں”۔

اس سے قبل امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یوآو گیلنٹ کے ساتھ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ خطے میں ایران اور اس کے پراکسیوں کو روکنے کے لیے واشنگٹن پر عزم ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ کے پاس خطے میں اپنے فوجیوں اور ملازمین کا دفاع کرنے، مزید مدد فراہم کرنے اور مزید کشیدگی کو روکنے کی بڑی صلاحیتیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بیانات گزشتہ روز تہران اور تل ابیب کے درمیان اسرائیلی ردعمل اور ایرانی جوابی ردعمل کے حوالے سے دھمکیوں کے تبادلے کے بعد سامنے آئے ہیں۔

یہ بیانات اس وقت بھی سامنے آئے ہیں جب اسرائیلی حکام نے پہلے ایرانی اہداف کی متوقع فہرست کا حوالہ دیا تھا جو “بڑے” اسرائیلی ردعمل کے دائرہ کار میں آسکتی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اسرائیل ایران میں اسٹریٹجک مقامات پر حملہ کر سکتا ہے، جن میں سے ایک ایرانی تیل یا حتیٰ کہ جوہری تنصیبات بھی ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اسرائیلی ردعمل میں جنگی طیاروں کے فضائی حملے اور اس کے ساتھ ساتھ جولائی میں تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو ہلاک کرنے کے طرز کے خفیہ آپریشن بھی شامل ہو سکتے ہیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this