Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلفٹ بالایکواڈور کے انٹرنیشنل فٹبالر مارکو انگولو کار حادثے میں زخمی ہونے کے...

ایکواڈور کے انٹرنیشنل فٹبالر مارکو انگولو کار حادثے میں زخمی ہونے کے ایک ماہ بعد چل بسے

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور کے انٹرنیشنل فٹبالر مارکو انگولو کار حادثے میں شدید زخمی ہونے کے ایک ماہ بعد چل بسے۔ 22 سالہ نوجوان فٹبالر مارکو انگولو 7 اکتوبر کو ایکواڈور کے دارالحکومت کوئٹو میں پیش آنے والے کار حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔

حادثے کے بعد مارکو، ایک ماہ سے زائد عرصے تک اسپتال میں زیر علاج رہے اور اب ان کے کلب نے ان کی موت کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پیر کی رات انتقال کرنے سے پہلے نوجوان فٹبالر کے کئی آپریشن کیے گئے تھے، وہ ایک ہفتے سے آئی سی یو میں تھے۔

واضح رہے کہ مارکو انگولو نے نومبر 2022 میں ایکواڈور کے لیے اپنا ڈیبیو کیا تھا۔ ایکواڈور کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے مارکو انگولو کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس کار حادثے میں مارکو انگولو کے ایک قریبی دوست بھی جاں بحق ہوئے ۔

Latest articles

آئی سی سی سیکرٹریٹ رواں ماہ پاکستان میں کام شروع کر دے گا،ذرائع

اردوانٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا وفد گزشتہ...

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

More like this