
During the ongoing series in China, the management of the national hockey team was changed
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق چین میں جاری سہ فریقی ہاکی سیریز کے دوران ٹیم مینجمنٹ تبدیل کردی گئی۔
شیخ عثمان کی جگہ اولمپیئن ذیشان اشرف قومی ٹیم کےہیڈ کوچ بن گئے اور شیخ عثمان کو پاکستان ہاکی ٹیم کا منیجر بنادیا گیا۔
تربیتی کیمپ میں شیخ عثمان ہیڈ کوچ کی حیثیت سےشریک تھے۔
چین کے خلاف میچ سےقبل ٹیم منیجمنٹ کو تبدیل کیا گیا لیکن منیجمنٹ کی تبدیلی بھی قومی ٹیم کوشکست سےنہ بچاسکی۔
چین کی ٹیم پاکستان ٹیم کےخلاف 6 گول کرنے میں کامیاب ہوئی اور چین کے ہاتھوں 6 کے مقابلے میں قومی ٹیم کو تین گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے سہ فریقی ٹورنامنٹ میں پاکستان، چین اور جاپان کی ٹیمیں شامل ہیں۔