Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، امریکا نے سلامتی کونسل میں...

غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، امریکا نے سلامتی کونسل میں قرارداد جمع کروادی

Published on

spot_img

غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، امریکا نے سلامتی کونسل میں قرارداد جمع کروادی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کا مسودہ جمع کروایا ہے جس میں غزہ پٹی میں یرغمالیوں کی رہائی سے منسلک فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام سعودی میڈیا آؤٹ لیٹ الحادث کو انٹرویو دیتے ہوئے انٹونی بلنکن نے بتایا کہ ہم نے درحقیقت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے ایک قرارداد پیش کی ہے جس میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، اور ہمیں پوری امید ہے کہ دیگر ممالک اس کی حمایت کریں گے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کا کلیدی حمایتی امریکا حماس-اسرائیل تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی گزشتہ قراردادوں کو ویٹو کر چکا ہے۔

تاہم، حالیہ ہفتوں میں واشنگٹن نے اپنے اتحادی پر دباؤ بڑھاتے ہوئے اس بات پر اصرار کیا ہے کہ حماس کے عسکریت پسندوں کو 7 اکتوبر کو اسرائیل پر اپنے حملوں کے دوران پکڑے گئے یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کرنا چاہیے۔

انہوں نے بدھ کی شام سعودی میڈیا آؤٹ لیٹ الحادث کو بتایا میرے خیال میں یہ ایک اہم پیغام، ایک مضبوط اشارہ دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یقیناً، ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ وہ شہری جو بہت زیادہ تکلیف میں ہیں ان پر توجہ مرکوز کی جائے.

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this