سعودی عرب کا فلسطین کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کو 40 ملین ڈالرامداد دینے کا علان

0
125
سعودی عرب کا فلسطین کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کو 40 ملین ڈالرامداد دینے کا علان

سعودیہ کا فلسطین کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کو 40 ملین ڈالرامداد دینے کا علان

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ فلسطینی مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسیUNRWA کو چار کروڑ ڈالر کا عطیہ دے گا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے یہ اعلان اقوام متحدہ کی ایجنسی UNRWA کو فنڈز کی کمی پیش آنے کے بعد کیا گیا ہے جب کہ کئی مغربی ممالک کی جانب سے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کی فنڈنگ روک دی گئی ہے۔

سعودی امدادی ادارے کنگ سلمان ہیومینٹیرین اینڈ ریلیف سینٹر نے اعلان کیا ہےکہ وہ غزہ میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے لیے کھانا اور 20 ہزار فیملیز کے لیے ٹینٹ فراہم کرے گا۔

سعودی عرب کے کنگ سلمان ریلیف نے کہا ہے کہ یہ فنڈز غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کی ایجنسی UNRWA کی انسانی امداد کی کوششوں میں مدد کریں گے، جہاں پانچ ماہ سے زیادہ عرصے سے اسرائیل اور حماس کی جنگ جاری ہے۔