Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsعالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو گیا،پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات...

عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو گیا،پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

Published on

spot_img

عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو گیا، پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جنوری2024ء) عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو گیا، نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال کے دوسرے کاروباری ہفتے کے آغاز پر گزشتہ ہفتے کے برعکس عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے سال کے دوسرے ہفتے کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 76 ڈالر سے بھی نیچے آگئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں گیس کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ گیس کی قیمت 5 فیصد کم ہو کر 2 ڈالر 76 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

گیس کی طلب سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ جانے کے باوجود گیس کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کے رجحان پر ردعمل دیتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ سال کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 80 سے 85 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر رہنے کا امکان ہے۔ اوپیک تنظیم کے فیصلے 2024 میں بھی تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتے رہیں گے۔ تیل پیدا کرنے والے ممالک خاص کر سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیداوار میں اضافہ نہ کیے جانے کے باعث تیل کی قیمتوں میں رواں سال کچھ زیادہ کمی کے امکانات نہیں ہیں۔
یہاں واضح رہے کہ سعودی عرب اوپیک تنظیم میں شامل تیل کی سب سے زیادہ پیداوار والا ملک ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے تیل کی پیدوار سے متعلق کوئی بھی فیصلہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتا ہے۔

دوسری جانب مارکیٹ پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اس وقت خام تیل کی سپلائی طلب سے زیادہ ہے، 2024 کی پہلی ششماہی کے لیے ہم توقع کرتے ہیں کہ برینٹ (کروڈ) 60 سے 65 ڈالر فی بیرل سے لے کر 85 سے 90 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہے گا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ مشرق وسطیٰ میں صرف جغرافیائی سیاسی کشیدگی ہی تیل کی قیمتوں کو بڑھا سکتی ہے بصورت دیگر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے ۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...