Tuesday, October 15, 2024
Homeکھیلفٹ بالکوپا امریکہ : یوراگوئے نے میزبان امریکہ کو ٹورنامنٹ سے باہر...

کوپا امریکہ : یوراگوئے نے میزبان امریکہ کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق یوراگوئے نے کینساس سٹی میں اپنی ناقابل شکست مہم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے امریکہ کے خلاف 1-0 کی فتح کے ساتھ میزبان ملک کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

کینساس سٹی، میسوری کے ایرو ہیڈ اسٹیڈیم کے جی. ایچ. اے. فیلڈ میں شائقین کا جوش و خروش دیدنی تھا کیونکہ کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے لیے ایک اہم میچ میں یوروگوئے کا مقابلہ امریکہ سے تھا۔ امریکہ کو آگے بڑھنے کے لیے جیت درکار تھی، جبکہ یوراگوئے کو ناک آؤٹ راؤنڈ میں اپنی جگہ محفوظ کرنے کے لیے صرف ڈرا کی ضرورت تھی۔

USA 0-1 Uruguay: Copa America hosts crash out as La Celeste reach last eight
USA 0-1 Uruguay: Copa America hosts crash out as La Celeste reach last eight

میچ شروع ہوتے ہی تناؤ نمایاں تھا۔ دونوں ٹیموں کو پہلے 45 منٹ میں انجریز کا سامنا کرنا پڑا ، یوراگوئے کے میکسی آراؤجو اور ریاستہائے متحدہ کے فلورین بالوگن کو انجریز کے باعث باہر کردیا گیا۔ شدت کے باوجود، کسی بھی ٹیم نے گول کرنے کے واضح مواقع پیدا نہیں کیے۔

یوراگوئے کے ڈارون نونیز، جو مسلسل گول کر رہے تھے، 38 ویں منٹ میں اس سلسلے کو بڑھانے کے قریب پہنچے لیکن کرسٹیان اولیویرا کے کراس سے پیدا ہونے والا موقع گنوا بیٹھے۔ پہلے ہاف کا اختتام اسکور 0-0 سے برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں یوراگوئے نے 66ویں منٹ میں برتری حاصل کی جب میتھیاس اولیویرا نے میٹ ٹرنر کے سیو پر ریباؤنڈ سے گول کیا۔ ویڈیو اسسٹنٹ ریفری کے جائزے کے بعد گول تسلیم کرلیا گیا ۔اس گول کے بعد میچ سنسنی خیز ہوگیا۔

Uruguay beat hosts US to reach Copa America quarters
Uruguay beat hosts US to reach Copa America quarters

75 ویں منٹ میں افراتفری مچ گئی کیونکہ یوراگوئے کے گول کیپر روشٹ ایک لمبا پاس روکنے کے لیے اپنے گول کے علاقے سے باہر نکل گئے لیکن وہ اسے پکڑنے میں ناکام رہے.جس کے نتیجے میں ہاتھا پائی ہوئی۔ ریاستہائے متحدہ کے پاس برابری کا موقع تھا جب پلسیک نے خالی جال کو نشانہ بنایا ، لیکن یوگارٹے نے شاٹ کو روک دیا۔

جارحانہ انداز میں آگے بڑھنے کے باوجود، امریکہ یوراگوئے کے مضبوط دفاع کو توڑ نہیں سکا۔ یوروگوئے نے بہادری سے دفاع کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی اپنی تیسری جیت حاصل کی اور آخری سیٹی بجتے ہی میزبان ملک کا سفر اس ٹورنامنٹ میں ختم ہوگیا ۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments