 
                                                      Commentary panel announced for first Test match between Pakistan and South Africa-AFP
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پینل میں جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پولک، پاکستان کے سابق کپتان عامر سہیل، رمیز راجہ، وقار یونس اور بازید خان شامل ہیں، جبکہ زینب عباس میچ کی میزبان (پریزنٹر) کے فرائض انجام دیں گی۔
پہلے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیمیں آج پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی قائد اعظم ٹرافی میں شریک کھلاڑی جمعے کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنیں گے جمعہ اور ہفتہ کو مزید دو تربیتی سیشنز ہوں گے۔

ہفتے کے روز دونوں ٹیموں کے کپتان پری سیریز پریس کانفرنس کریں گے، جس کے بعد ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سرکل میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ اتوار سے لاہور میں شروع ہوگا۔






