Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • چین
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

چین نے تیان گونگ اسپیس اسٹیشن کے لیے پہلی ایمرجنسی مشن روانہ کر دی

1 minute read
China launches first emergency mission to Tiangong space station

چین نے تیان گونگ اسپیس اسٹیشن کے لیے پہلی ایمرجنسی مشن روانہ کر دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کا پہلا ہنگامی خلائی مشن منگل کو روانگی کے بعد مدار میں داخل ہو گیا، کیونکہ ملک اس خلائی اسٹیشن میں سیکیورٹی خطرات کو دور کرنا چاہتا ہے جہاں اس ماہ کے اوائل میں ایک خلائی جہاز کو نقصان پہنچا تھا۔

چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق غیر انسانی شین ژو-22 خلائی جہاز دوپہر 12:11 بجے (0411 جی ایم ٹی) شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ-2 ایف راکٹ کے ذریعے فضا میں بلند ہوا۔

چینی سرکاری براڈکاسٹر سی سی ٹی وی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں راکٹ کو خلا کی جانب بڑھتے ہوئے دکھایا گیا جبکہ زمین پس منظر میں نظر آرہی تھی جب خلائی جہاز مدار میں داخل ہوا۔

یہ خلائی جہاز چین کے مستقل انسانی خلائی اسٹیشن تیان گونگ کی جانب سفر کرے گا، جہاں اس وقت تین خلا نورد موجود ہیں لیکن کسی ہنگامی صورت میں انہیں زمین پر واپس لانے کے لیے کوئی قابلِ پرواز جہاز موجود نہیں۔

سی ایم ایس اے نے اپنی سرکاری وی چیٹ پوسٹ میں بتایا کہ خلائی جہاز کامیابی سے راکٹ سے جدا ہو گیا اور اپنے منصوبہ بند مدار میں داخل ہو گیا، لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔

5 نومبر کو شین ژو-20 کو تین چینی خلا نوردوں کو زمین پر واپس لانا تھا لیکن واپسی کیپسول کی کھڑکی خلا کے ملبے کے ٹکراؤ کے باعث ٹوٹ جانے کے بعد اسے ناقابلِ استعمال قرار دیا گیا۔

اسپیئر پارٹس اور راشن

اس صورتحال نے چین کی خلائی اتھارٹیز کو 14 نومبر کو واحد قابلِ پرواز خلائی جہاز شین ژو-21 روانہ کرنے پر مجبور کر دیا، جو اکتوبر کے آخر میں ہی اسٹیشن پر ایک نئی ٹیم لے کر پہنچا تھا۔

شین ژو-21 کے قبل از وقت یعنی چھ ماہ پہلے ہی جانے کے باعث، تیان گونگ کے تینوں خلا نورد خلائی جہاز کے بغیر رہ گئے تھے—جو ایک بڑا حفاظتی خطرہ تھا۔ شین ژو-22 کی آمد اس خطرے کو دور کرے گی۔

سی ایم ایس اے کے اہلکار ہی یوان جُن نے سی سی ٹی وی کو بتایا کہ یہ چین کا پہلا ہنگامی لانچ ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ انسانی خلائی سفر میں یہ آخری ہو۔

شین ژو-22 خلائی جہاز تیان گونگ کے لیے اسپیئر پارٹس، شین ژو-20 کی ٹوٹی ہوئی کھڑکی کی مرمت کا سامان جو اسپیس اسٹیشن سے جڑا ہوا ہے اور تازہ پھل و سبزیاں لے کر روانہ ہوا۔

اسٹیشن پہنچنے کے بعد یہ خلائی جہاز اپریل 2026 تک وہاں منسلک رہے گا اور اسی کے ذریعے شین ژو-21 کا عملہ زمین پر واپس لایا جائے گا۔

تیز رفتار تعیناتی

2021 سے اب تک چین کے شین ژو مشنز تین رکنی ٹیموں کو چھ ماہ کے لیے تیان گونگ بھیج رہے ہیں۔ چینی حفاظتی پروٹوکول کے مطابق ہمیشہ ایک بیک اپ راکٹ اور شین ژو خلائی جہاز تیار حالت میں رکھے جاتے ہیں۔

چونکہ شین ژو-22 اور اس کا کیریئر راکٹ پہلے ہی جیوچوان لانچ سینٹر میں موجود تھے، لہٰذا ایمرجنسی لانچ پروسیجر پر عمل کرنے میں صرف 16 دن لگے، سی ایم ایس اے کے ہی کے مطابق۔

چین کا تیز اور منظم ردعمل امریکہ کے برخلاف ہے، جہاں دو ناسا خلا نوردوں کو اپنے جہاز کے پروپلشن سسٹم کی خرابی کے باعث نو مہینےتک انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر پھنسے رہنا پڑا۔

دونوں ممالک ایک دوسرے کے عملی طریقہ کار اور خلائی ٹیکنالوجیز کا باریک بینی سے مطالعہ کر رہے ہیں، کیونکہ دونوں کی کوشش ہے کہ 2030 سے پہلے چاند پر انسانی مشن اتارا جائے۔

Tags: ایمرجنسی مشن تیان گونگ اسپیس اسٹیشن چین چینی سرکاری براڈکاسٹر خلائی جہاز

Post navigation

Previous: پناہ کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ،2024 میں 11 ہزار پاکستانیوں نے برطانیہ میں سیاسی پناہ مانگی
Next: اسلام آباد میں مفت عوامی وائی فائی متعارف کرانے کی تیاری

China calls on US and Iran to reduce tensions and adopt diplomatic solutions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

چین کا امریکا اور ایران سے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل اپنانے کا مطالبہ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

یہ بھی پڑہیے

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

FIFA Rankings: Argentina becomes world' number one team again, Pakistan also improves-Getty Images
  • کھیل

فیفا رینکنگ: ارجنٹینا دوبارہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی، پاکستان کی بھی ترقی

FIFA World Cup 2026 begins with a triumphant start, with hosts Mexico defeating South Africa 0-2-Getty Images
  • کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فاتحانہ آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دیدی

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Former caretaker Prime Minister of Pakistan's stance Relations with Kabul should be based on respect and sovereignty
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

سابق نگران وزیراعظم پاکستان کا مؤقف: کابل سے تعلقات احترام اور خودمختاری پر مبنی ہوں

Dispute over Mari Energies' gas sale, formal complaint sent to Prime Minister
  • Top News
  • پاکستان
  • کاروبار

ماری انرجیز کی گیس فروخت پر تنازع، وزیراعظم کو باضابطہ شکایت ارسال

Pakistan's Human Capital Investing in Parents and Early Childhood is the Need of the Hour
  • Top News
  • پاکستان

پاکستان کا انسانی سرمایہ: والدین اور ابتدائی بچپن پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.