Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • چین

چین: طوفانی بارشوں کی وجہ سے سڑک کا ایک حصہ گرنے سے24 افراد ہلاک

urdu intl featured photo (8)

چین: طوفانی بارشوں کی وجہ سے سڑک کا ایک حصہ گرنے سے24 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں شدید بارشوں کے باعث ہائی وے کے ایک حصے کے منہدم ہونے سے کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ایک گنجان آباد صنعتی پاور ہاؤس گوانگ ڈونگ حالیہ ہفتوں میں طوفانی بارشوں کی زد میں ہے جس سے کچھ علاقوں میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے بتایا کہ بدھ کی صبح تقریباً 2 بجکر 10 منٹ پر گوانگ ڈونگ صوبے میں میزو شہر اور ڈابو کاؤنٹی کے درمیان سڑک کا ایک حصہ دھنس گیا۔

چند عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ ایک گاڑی میں سوار اسی ہائی وے پر سفر میں تھے کہ اچانک بڑے زور کی ایک آواز پیدا ہوئی اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر دیکھتا تو جہاں سے وہ گزر کر آئے تھے، وہیں پر اس ہائی وے کا ایک حصہ بیٹھ چکا تھا۔ ان شاہدین کے مطابق متعلقہ جگہ پر ہائی وے کا ایک کئی میٹر طویل حصہ ہی ناپید ہو چکا تھا۔

ژنہوا کے مطابق اس واقعے کی وجہ سے 20 گاڑیاں پھنس گئیں جن میں کل 54 افراد سوار تھے۔

ژنہوا نے کہا کہ سہ پہر 3 بجے تک 24 لوگوں کی موت کی تصدیق ہو چکی تھی جبکہ 30 ​​افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متاثرین کے زخموں کی وضاحت کیے بغیر سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ بحالی کا کام جاری ہے اور ہسپتال میں زیر علاج افراد کی زندگیاں فی الحال خطرے سے باہر ہیں۔

ریاستی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی طرف سے شائع ہونے والی ایک فضائی تصویر میں تباہ شدہ گاڑیاں ایک گہرے کیچڑ کے گڑھے میں پڑی دکھائی دیتی ہیں جہاں کبھی ہائی وے تھا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بظاہر طلوع سورج سے پہلے فلمائی گئی ویڈیوز میں گڑھے سے شعلے اور دھواں نکلتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

ایک شخص کو ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ آپ مزید نہیں جا سکتے، تاہم اے ایف پی فوری طور پر ان ویڈیوز کی تصدیق نہیں کرسکا۔

سی سی ٹی وی نے کہا کہ ہائی وے کا منہدم ہونا ایک قدرتی آفت ہے، انہوں نے رپورٹ کیا کہ سڑک کا تقریباً 18 میٹر کا حصہ گر گیا ہے۔

سی سی ٹی وی کے مطابق اس ہائی وے کا منہدم ہو جانے والا حصہ مائی ژُو دابو ایکسپریس وے کے نزدیک تھا۔ حادثے کے بعد 500 کے قریب پولیس اہلکار، فائر بریگیڈ کے کارکن اور دیگر ریسکیو ورکر وہاں امدادی کاموں میں مصروف ہو گئے۔

براڈکاسٹر کے مطابق ان میں عوامی تحفظ، ہنگامی ردعمل، فائر فائٹنگ اور کان کنی سے بچاؤ کو سنبھالنے والے محکموں کے افراد شامل ہیں۔

مقامی حکام نے ایک نوٹس میں کہا کہ ایس 12 ہائی وے کا کچھ حصہ دونوں سمتوں سے بند کر دیا گیا ہے اور ڈرائیوروں کو دوسرا راستہ اختیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Tags: جنوبی چین ژنہوا شدید بارشوں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ صوبہ گوانگ ڈونگ منہدم ہائی وے

Post navigation

Previous: ویرات کوہلی کا اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی سالگرہ پر دلی پیغام
Next: امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن

China calls on US and Iran to reduce tensions and adopt diplomatic solutions
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین
  • مشرق وسطیٰ

چین کا امریکا اور ایران سے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل اپنانے کا مطالبہ

The decision to further strengthen political and economic cooperation between North Korea and China
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شمالی کوریا اور چین کا سیاسی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ

Xi Jinping will arrive in Pyongyang after seven years, important meeting with Kim Jong-un expected
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

شی جن پنگ سات سال بعد پیانگ یانگ پہنچیں گے، کم جونگ اُن سے اہم ملاقات متوقع

یہ بھی پڑہیے

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

Pakistan football team gets entry into a major FIFA tournament-PFF
  • کھیل

پاکستان پہلی بار کوالیفائنگ مرحلے کے بغیر فیفا ایونٹ میں شرکت کرے گا

Calendar

June 2026
MTWTFSS
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930 
« May    

Top News

Security forces kill 21 more terrorists in North Waziristan in 72 hours
  • Top News
  • پاکستان

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 72 گھنٹوں میں مزید 21 دہشت گرد ہلاک

UAE denies reports of billions of dollars being released to Iran
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کے لیے اربوں ڈالر جاری کرنے کی اطلاعات، یو اے ای نے خبروں کو مسترد کر دیا

The Rs 1.88 trillion budget is focused on development and investment, Finance Minister said in a post-budget press conference.
  • Top News
  • پاکستان

18.8 کھرب روپے کا بجٹ ترقی اور سرمایہ کاری پر مرکوز ہے، وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں گفتگو

The UN has declared the actions of the Afghan morality police a violation of fundamental rights.
  • Afghanistan
  • Top News
  • بین الاقوامی

افغان اخلاقی پولیس کی کارروائیاں، اقوام متحدہ نے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا

Trump claims deal with Iran is close, Tehran denies final decision
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کا ایران سے معاہدہ قریب ہونے کا دعویٰ، تہران کا حتمی فیصلے سے انکار

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.