Monday, November 11, 2024
Homeکھیلکرکٹچندرن ایشون نے مرلی دھرن کا ٹیسٹ ریکارڈ برا بر کر دیا

چندرن ایشون نے مرلی دھرن کا ٹیسٹ ریکارڈ برا بر کر دیا

Published on

spot_img

چندرن ایشون نے مرلی دھرن کا ٹیسٹ ریکارڈ برا بر کر دیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسپنر روی چندرن ایشون نے سری لنکا کے سابق لیجنڈری اسپنر مرلی دھرن کا ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ ریکارڈ برا بر کر دیا۔

منگل کے روز بھارت نے بنگلادیش کو کانپور ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز2-0 سے اپنے نام کرلی۔

بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایشون نے گیند اور بلے دونوں سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مہمان ٹیم کے خلاف ایشون نے چنئی ٹیسٹ میں مشکل وقت میں سنچری اسکور کی تھی اور سیریز میں مجموعی طور پر 11 وکٹ حاصل کیںاسی شاندار کارکردگی پر ایشون کو مین آف دی سیریزکے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

ایشون نے سری لنکا کے مرلی دھرن کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتنے کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا۔

مرلی دھرن نے اپنے کیریئر میں 56 ٹیسٹ سیریز میں 11 بار پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ ایشون نے 11 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈ اپنی 35 سیریز میں جیتے ہیں۔

واضح رہے کہ مرلی دھرن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 800 وکٹ لینے والے باولر ہیں جبکہ ایشون اب تک 102 ٹیسٹ میں 527 وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔

Latest articles

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے پاکستان نہ آنے پر، روہت شرما کا موقف بھی سامنے آ گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان روہت...

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے پاکستان نہ آنے پر، پی سی بی نے سخت جواب دینے کا فیصلہ کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق یہ خبر سامنے آنے کے بعد کہ بھارتی...

وزیر اعظم شہباز شریف کی آسٹریلیا کے خلاف جیت پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آسٹریلیا کے...

پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا میں پہلی سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اتوار کو آپٹس اسٹیڈیم پرتھ میں...

More like this