
Olise scored twice as Bayern beat Shakhtar 5-1 Photo-Reuters
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائرن میونخ نے شاکتر دونیتسک کو شکست دے کر چیمپئنز لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کے امکانات کو مزید روشن کردیا۔
میچ کے آغاز میں برازیل کے فارورڈ کیون نے صرف پانچویں منٹ میں شاکتر کے لیے گول کرکے انہیں ابتدائی برتری دلائی، لیکن شاکتر کی برتری زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی، کیونکہ چھ منٹ بعد بائرن کے کونراڈ لائمر نے شاندار گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ اس کے بعد، بائرن کے تجربہ کار فارورڈ تھامس مولر نے پہلے ہاف میں ٹیم کو برتری دلائی اور یہ چیمپئنز لیگ میں ان کا 55واں گول تھا۔
Photo-Reuters
دوسرے ہاف میں بائرن نے یک طرفہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ مائیکل اولیس نے پنالٹی سے ایک اور گول کیا، جبکہ جمال موسیالا نے اسکور میں مزید اضافہ کیا اور پھر فرانس کے فارورڈ مائیکل اولیس، جو حال ہی میں کرسٹل پیلس سے بائرن میں شامل ہوئے ہیں، نے ایک زبردست انفرادی گول کر کے میچ کا اختتام 5-1 کی جیت پر کیا۔
Photo-Reuters
بایرن میونخ اس جیت کے بعد اسٹینڈنگ میں آٹھویں نمبر پر آ گیا ہے اور اگلے میچز فیینورڈ اور سلوان بریٹیسلاوا کے خلاف کھیلے گا۔ دوسری طرف، شاکتر ونیتسک 27ویں نمبر پر ہے اور اگلے ماہ بریسٹ اور بورشیا ڈورٹمنڈ کے خلاف اپنی مہم جاری رکھے گا۔