Friday, January 24, 2025
Homeکھیلفٹ بالبائر لیورکوزن کی ڈرامائی جیت، انٹر میلان کو چیمپئنز لیگ میں پہلی...

بائر لیورکوزن کی ڈرامائی جیت، انٹر میلان کو چیمپئنز لیگ میں پہلی شکست

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائر لیورکوزن نے نوردی موکیئلے کے آخری لمحات میں کیے گئے گول کی بدولت انٹر میلان کو چیمپئنز لیگ میں سیزن کی پہلی شکست دی۔

اس جیت کے بعد کوچ زابی الونسو کی ٹیم لیورکوزن نے انٹر میلان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اسٹینڈنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ یہ کامیابی لیورکوزن کے لیے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کا اہم محرک بن سکتی ہے۔

میچ کے بیشتر حصے میں انٹر میلان دفاعی کھیل پیش کرتا رہا اور لیورکوزن کو زیادہ مواقع دینے سے گریز کیا۔ تاہم، وہ اپنی دفاعی غلطی پر مایوس ہوں گے جس کے نتیجے میں فیصلہ کن گول ہوا۔

میچ کے 90ویں منٹ میں پیرس سینٹ جرمین سے آئے ہوئے مدافع نوردی موکیئلے نے شاندار گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ یہ گول انٹر میلان کی دفاعی غلطی کے باعث ہوا، جب وہ ایک کراس کو صاف کرنے میں ناکام رہے۔

اس کے علاوہ لیورکوزن نے میچ کے دوران کئی مواقع ضائع بھی کیے۔ ناتھن ٹیلا کی کوشش بدقسمتی سے کراس بار سے ٹکرا گئی، جبکہ جیریمی فریمپونگ نے بھی ایک شاندار موقع گنوا دیا۔

uefa champions league standings 2024 25
uefa champions league standings 2024 25

Latest articles

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا نہ کرکے امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق نے...

چارلی ہیبڈو حملہ کیس: فرانس کی عدالت سے 6 پاکستانیوں کو 3 سے 30 سال تک قید کی سزا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پیرس کی ایک عدالت نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے...

غزہ میں غیر ملکی صحافیوں کے داخلے پر پابندی ختم کی جائے: فارن پریس ایسوسی ایشن

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فارن پریس ایسوسی ایشن نے اسرائیل سے غزہ میں غیر...

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ملتوی، پی ٹی آئی کی جانب سے نئے امیدوار کا نام پیش

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین کے انتخاب کے لیے ہونا والا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی...

More like this