Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکینیڈا کے آئس ڈانسر کو جنسی بدسلوکی کے الزام پر 6 سال...

کینیڈا کے آئس ڈانسر کو جنسی بدسلوکی کے الزام پر 6 سال کی معطلی کا سامنا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسپورٹ انٹیگریٹی کمیشن نے بدھ کو بتایا کہ کینیڈا کے آئس ڈانسر نکولاج سورنسن کو “جنسی بدسلوکی” کے الزامات کی وجہ سے کم از کم چھ سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

سورنسن پر الزام ہے کہ انہوں نے 2012 میں ایک امریکی فگر اسکیٹنگ کوچ اور سابق اسکیٹر کو جنسی طور پر ہراساں کیا، جس کی تفتیش ابھی جاری ہے اور ابھی تک عدالت میں اس الزام کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

جنوری میں، نکولاج سورنسن اور اس کے آئس ڈانس پارٹنر لارنس فورنیئر بیوڈری نے ان الزامات کی وجہ سے کینیڈین فگر سکیٹنگ چیمپئن شپ میں حصہ لینے سے انکار کردیا۔ سورنسن نے اس وقت ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ دونوں اگر اس ایونٹ میں شرکت کریں گے تو اس سے لوگوں کی توجہ بٹ جائے گی۔ یعنی لوگ ان الزامات کی وجہ سے ایونٹ پر توجہ دینے کی بجائے ان پہ توجہ دیں گے ۔

لیکن بعد میں یہ جوڑا مارچ میں مونٹریال میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں شامل ہوا، جہاں انہوں نے تال ڈانس میں 10ویں پوزیشن حاصل کی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments