Wednesday, February 12, 2025
Homeکھیلفٹ بالبنڈس لیگا: لیورکوزن کی وولفسبرگ کو 4-3 سے شکست

بنڈس لیگا: لیورکوزن کی وولفسبرگ کو 4-3 سے شکست

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق بنڈس لیگا سیزن میں بائرلیور کوزن نے ناقابلِ یقین واپسی کرتے ہوئے وولفسبرگ کو 4-3 سے شکست دی۔ لیکن لیور کوزن کا میچ کا آغاز کچھ متاثر کن نہیں رہا کیونکہ کھیل کے چوتھے منٹ میں ہی نورڈی موکیلی نے گول کرکے وولفسبرگ کو برتری دلادی ، لیکن لیورکوزن نے فوری جواب دیا اور فلورین ورٹز کی مدد سے جلد ہی برابری کردی ۔ اور پھر اس کے بعد جوناتھن تاہ نے لیورکوزن کو ہیڈر کے ذریعے کیے گئے گول سے برتری دلا دی جس سے اسکور 2-1 ہوگیا۔

وولفسبرگ نے جوابی مقابلہ کیا، سیبسٹیان بورناو کے ہیڈر کے ساتھ برابری کی اور پھر ہاف ٹائم سے ٹھیک پہلے میٹیاس سوانبرگ کے ذریعے دوبارہ برتری حاصل کرلی اور اسکور 3-2 ہوگیا۔

تاہم ہاف ٹائم کے بعد لیورکوزن زیادہ پرجوش نظرآیا اور 49 ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی پیرو ہنکاپی نے کارنر سے گول کر کے میچ دوبارہ برابر کر دیا۔ کوچ زابی الونسو نے اٹیکر بونیفیس اور مارٹن ٹیریر کو فاتح گول کے لیے آگے بڑھایا، اور وولفسبرگ نے دباؤ سے نمٹنے کے لیے جدوجہد تیز کردی۔

Bonifacio strike earned Leverkusen a sensational 4-3 comeback win over Wolfsburg.
Bonifacio strike earned Leverkusen a sensational 4-3 comeback win over Wolfsburg
Photo-Reuters

لیکن وولفسبرگ کی پریشانی میں اس وقت مزید اضافہ ہوگیا جب متبادل کھلاڑی یانک گیرہارٹ کو 88ویں منٹ میں جیرمی فریمپونگ پر فاؤل کرنے پر ریڈ کارڈ ملا۔ اور پھر میچ کے 93 ویں منٹ میں بونیفیس نے لیورکوزن کے لیے سنسنی خیز جیت کو یقینی بنانے کے لیے اسٹاپیج ٹائم میں فیصلہ کن گول اسکور کیا۔ اس جیت کے اب لیورکوزن کے لیگ میں چار گیمز میں نو پوائنٹس ہیں۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this