Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News

چین میں ’برطانوی جاسوسی بے نقاب‘، کنسلٹنگ ایجنسی کا انچارج گرفتار

BANGLADESH (6)

چین میں ’برطانوی جاسوسی بے نقاب‘، کنسلٹنگ ایجنسی کا انچارج گرفتار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی سکیورٹی ایجنسیوں نے جاسوسی کے ایک اور واقعے کا سراغ لگایا ہے جس میں برطانوی خفیہ انٹیلی جنس سروس ایم آئی سکس نے راز اور معلومات جمع کرنے کے لیے چین میں ایک غیرملکی کو استعمال کیا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق چین اور برطانیہ ایک دوسرے پر جاسوسی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس (جاسوسی) سے ان کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

چین کی وزارت برائے ریاستی سکیورٹی نے پیر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ وی چیٹ پر انکشاف کیا کہ ایک غیرملکی جس کی شناخت ہوانگ سے کی گئی ہے، بیرون ملک مشاورتی ایجنسی کا انچارج ہے اور 2015 میں ایم آئی سکس نے مذکورہ شخص کے ساتھ ’انٹیلی جنس امور میں تعاون کا تعلق‘ قائم کیا۔

ایم آئی سکس نے ہوانگ کو کئی بار چین میں داخل ہونے کی ہدایت کی اور انہیں چین سے متعلق انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے کے لیے اپنی عوامی شناخت کو استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

چین کی حکومت نے کہا کہ ایم آئی سکس نے برطانیہ اور دیگر مقامات پر ہوانگ کے لیے پیشہ ورانہ انٹیلی جنس ٹریننگ بھی منعقد کرائیں اور انٹیلی جنس کے درمیان رابطے کے لیے خصوصی جاسوسی کا سامان فراہم کیا۔

حکومت نے کہا کہ ’محتاط تفتیش کے بعد ریاستی سکیورٹی اداروں نے فوری طور پر ہوانگ کے جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد دریافت کیے اور ان کے خلاف اقدامات کیے۔‘

دوسری جانب برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ چینی جاسوس خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے سیاست، دفاع اور کاروبار میں حساس عہدوں پر تعینات اس کے اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

چین نے بارہا وزارت خارجہ کے ترجمان کے ساتھ ان دعووں کی مذمت کی اور کہا کہ وہ ’مکمل طور پر بے بنیاد‘ ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ’ہم برطانیہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ غلط معلومات پھیلانا بند کرے اور چین کے خلاف سیاسی جوڑ توڑ اور بدنیتی پر مبنی بہتان تراشی بند کرے۔‘

چین اپنی قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہا ہے اور حالیہ برسوں میں اس نے جاسوسی کے کئی واقعات کا انکشاف کیا ہے۔

حکومت ملک اور بیرون ملک اپنے شہریوں کو جاسوسی کی سرگرمیوں میں پھنسنے کے خطرات سے بھی خبردار کرتی رہی ہے۔ چین لوگوں کو انسداد جاسوسی سے متعلقہ امور میں شامل ہونے کی ترغیب دے رہا ہے جس میں مشتبہ سرگرمی کی اطلاع دینے کے لیے چینل بنانا شامل ہے۔

چین نے ریاستی راز افشا کرنے کی دھمکیوں پر غیر ملکی کنسلٹنسی اور فرموں کے خلاف بھی بڑا کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔

Tags: ایم آئی سکس برطانیہ جاسوس چین حکومت

Post navigation

Previous: ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
Next: ملک بھر میں اس سال کی پہلی پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

iran-us-tension-pakistans-diplomatic-efforts-intensify-important-talks-in-tehran
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، تہران میں اہم مذاکرات

یہ بھی پڑہیے

Cristiano Ronaldo leads Al-Nasr Club to first Saudi Pro League title-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کلب کو سعودی پرو لیگ کا پہلا ٹائٹل جتوا دیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Prime Minister's visit to China, important discussions expected on CPEC and investment
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

وزیراعظم کا دورۂ چین، سی پیک اور سرمایہ کاری پر اہم بات چیت متوقع

Terrible explosion in coal mine in China, 82 workers killed
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

چین میں کوئلے کی کان میں خوفناک دھماکا، 82 مزدور ہلاک

iran-us-tension-pakistans-diplomatic-efforts-intensify-important-talks-in-tehran
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز، تہران میں اہم مذاکرات

Saad Edhi, who was involved in a humanitarian mission, returns, Turkey arranges special flights
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

انسانی مشن میں شامل سعد ایدھی کی واپسی، ترکیہ کی خصوصی پروازوں کا انتظام

Intelligence operations intensified in KP, wanted terrorist Jan Mir alias Toor Saqib killed
  • Top News
  • پاکستان

کے پی میں انٹیلی جنس آپریشنز تیز، مطلوب دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب مارا گیا

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.