Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلفٹ بالبوسنیا فٹ بال ایسوسی ایشن نے بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث...

بوسنیا فٹ بال ایسوسی ایشن نے بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تمام میچز ملتوی کردیے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بوسنیا کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے ملک میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تمام میچز ملتوی کر دیے۔

بوسنیائی فٹ بال ایسوسی ایشن (این ایف ایس بی آئی ایچ) نے ملک میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی اور اس کے نتیجے میں ہونے والی کم از کم 16 افراد کی ہلاکت کے بعد اپنے الحاق شدہ مقابلوں کے تمام میچز ملتوی کر دیے ہیں۔

یہ فیصلہ ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، کیونکہ شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے گھروں، سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچایا ہے اور اس دوران لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

جہاں اتنی تباہی ہوئی وہیں سیلاب نے کئی فٹ بال کلبوں کے انفراسٹرکچر کو بھی متاثر کیا ہے۔ تیسرے درجے کے برنجاکی کلب نے مقامی کمیونٹی سے مدد کی درخواست کی ہے، کیونکہ ان کا ہوم گراؤنڈ زیر آب آ گیا ہے اور کلب کی عمارت میں بھی پانی آ گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments