
Pakistan vs Bangladesh: Karachi Test to be played without fans-PCB
دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک اہم اور فیصلہ کن مقابلہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جسے ایک طرح سے سیمی فائنل کی حیثیت حاصل ہے۔ اس میچ کی فاتح ٹیم بھارت کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائے گی۔
بھارت نے گزشتہ روز بنگلہ دیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ اب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فتح حاصل کرنے والی ٹیم فائنل میں بھارت کا سامنا کرے گی۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سطح پر دونوں ٹیموں کے درمیان 16 مقابلے ہوچکے ہیں، جن میں پاکستان نے 14 اور بنگلہ دیش نے صرف 2 میچز جیتے ہیں۔
پاکستان کے لیے خوش آئند خبر یہ ہے کہ اوپننگ بیٹر فخر زمان فٹ قرار دے دیے گئے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف گزشتہ میچ میں سر پر گیند لگنے کے باعث وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے، تاہم طبی معائنے کے بعد انہیں کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
شائقین اور کرکٹ ماہرین اس بات کے شدت سے منتظر ہیں کہ فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں۔




