Big Bash League: Babar Azam begins training with Sydney Sixers-Sydney Sixers FB
بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شریک سڈنی سکسرز کی جانب سے پاکستانی اسٹار بیٹر بابر اعظم نے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بابر اعظم کو گراؤنڈ میں بھرپور انداز سے نیٹ پریکٹس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے لیے منفرد تین ہندسوں پر مشتمل ‘056’ جرسی نمبر بھی متعارف کرایا ہے، جو اُن کے قومی نمبر 56 سے ماخوذ ہے بابر کو یہ خصوصی نمبر اس لیے دیا گیا کیونکہ فاسٹ بولر مچل اسٹارک ٹیم میں پہلے سے ہی 56 نمبر استعمال کر رہے ہیں۔
بی بی ایل کا افتتاحی میچ 14 دسمبر کو سڈنی سکسرز اور پرتھ اسکاچرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔





