Monday, November 11, 2024
HomeTop Newsبلوچستان: تربت کے مرکزی بازار میں دھماکا،5 افراد زخمی

بلوچستان: تربت کے مرکزی بازار میں دھماکا،5 افراد زخمی

Published on

spot_img

بلوچستان: تربت کے مرکزی بازار میں دھماکا،5 افراد زخمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت کے مرکزی بازار میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایچ او سٹی تربت یاسین بلوچ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں 5 افراد معمول زخمی ہوئے ہیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق مرکزی بازار میں ہونے والا دھماکا دستی بم کا تھا۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کو سول ہسپتال تربت منتقل کیا گیا ہے، مزید کہا کہ پولیس، محکمہ انسداد دہشت گردی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ تحقیقات کر رہا ہے۔

ادھر، ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے تربت بم دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نےتحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔

شاہد رند کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ کو تحقیقات کاحکم دے دیا گیا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Latest articles

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے پاکستان نہ آنے پر، روہت شرما کا موقف بھی سامنے آ گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان روہت...

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے پاکستان نہ آنے پر، پی سی بی نے سخت جواب دینے کا فیصلہ کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق یہ خبر سامنے آنے کے بعد کہ بھارتی...

وزیر اعظم شہباز شریف کی آسٹریلیا کے خلاف جیت پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آسٹریلیا کے...

پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا میں پہلی سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اتوار کو آپٹس اسٹیڈیم پرتھ میں...

More like this