Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • کھیل

بابر اعظم کی ریکارڈ ساز سنچری،پشاور زلمی نے کوئٹہ کو 118 رنز سے شکست دیدی

Babar Azam's record-breaking century helps Peshawar Zalmi defeat Quetta by 118 runs-PSL

Babar Azam's record-breaking century helps Peshawar Zalmi defeat Quetta by 118 runs-PSL

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 11 کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 118 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 255 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا، جس کے جواب میں گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم یہ فیصلہ ان کے حق میں ثابت نہ ہو سکا۔ پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 52 گیندوں پر 100 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

انہوں نے اپنی اننگز میں 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے اور ٹیم کو مضبوط پوزیشن فراہم کی بابر اعظم کو ان کی عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

بابر اعظم کا بھرپور ساتھ کوسل مینڈس نے دیا، جنہوں نے جارحانہ انداز میں 44 گیندوں پر 83 رنز اسکور کیے ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے آخر میں ارون ہارڈی نے بھی تیز رفتار 26 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے کو 255 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور ابتدائی وکٹیں جلد گرنے سے ٹیم دباؤ کا شکار ہو گئی کپتان سعود شکیل 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دیگر بیٹرز بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے بووین جیکب 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے باسط علی اور علی رضا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ارون ہارڈی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس فتح کے ساتھ پشاور زلمی نے سیزن میں اپنی ساتویں کامیابی حاصل کر لی ہے اور ٹیم کی کارکردگی مسلسل مضبوط نظر آ رہی ہے۔

Tags: اردو انٹرنیشنل بابر اعظم پاکستان کرکٹ کرکٹ

Post navigation

Previous: پاکستان، ارجنٹائن میں فرینڈلی فٹبال میچ کا امکان
Next: اسلام آباد میں فیصلہ کن مرحلہ؟ امریکا–ایران مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ قریب، ایرانی شرکت تاحال غیر یقینی

Cristiano Ronaldo leads Al-Nasr Club to first Saudi Pro League title-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کلب کو سعودی پرو لیگ کا پہلا ٹائٹل جتوا دیا

Australian team arrives in Islamabad for 3-match ODI series against Pakistan-X
  • کھیل

پاکستان کیخلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

Zakia Ahmed, an Afghan woman who moved to Australia, made history by climbing Mount Everest.-X
  • کھیل

آسٹریلیا منتقل ہونے والی افغان خاتون ذکیہ احمد نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر کے تاریخ رقم کردی

یہ بھی پڑہیے

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Two ships collide off the coast of Karachi, several containers fall into the sea, investigation begins
  • Top News
  • پاکستان

کراچی کے ساحلی علاقے میں دو بحری جہازوں کی ٹکر، متعدد کنٹینرز سمندر میں گر گئے ، تحقیقات کا آغاز

Without an independent Palestinian state, there is no question of relations with Israel, says Ishaq Dar
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آزاد فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، اسحاق ڈار

Trump's decision on Iran deal delayed, differences remain over Strait of Hormuz and nuclear program
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا فیصلہ مؤخر، آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات برقرار

Government decides to convene budget meeting on June 5, IMF consultation ongoing
  • Top News
  • پاکستان

حکومت کا بجٹ اجلاس 5 جون کو بلانے کا فیصلہ، آئی ایم ایف مشاورت جاری

Israel accused of wartime sexual violence, major breakthrough for the UN
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل پر جنگی جنسی تشدد کے الزامات، اقوام متحدہ کی بڑی پیشرفت

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.