Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹبابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والوں کی فہرست میں ویرات...

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والوں کی فہرست میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

Published on

spot_img

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے پیر کو ہندوستان کے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مردوں کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

بابر نے بیلریو اوول میں آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی7 وکٹ سے شکست کے دوران اپنی 41 رنز کی اننگز کے ساتھ تاریخی کامیابی حاصل کی۔

بابر کے اب فارمیٹ میں 4192 رنز ہیں جو کہ کوہلی کے 4188 رنز سے 4 اسکور زیادہ ہیں جبکہ سابق بھارتی کپتان روہت شرما 4231 رنز کے ساتھ بدستور سرفہرست ہیں۔

مزید برآں، پاکستانی اسٹار کو شرما کی جگہ لے کر اب تک کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بننے کے لیے مزید 40 رنز درکار ہیں، جنہوں نے کوہلی کے ساتھ، ہندوستان کی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 ٹائٹل جیتنے کے بعد اپنےٹی ٹوئنٹی کیریئر کااختتام کیا۔

بابر کے علاوہ، موجودہ وائٹ بال کے کپتان محمد رضوان فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ 10 بلے بازوں میں واحد دوسرے پاکستانی بلے باز ہیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this