Babar Azam injured, out of first Test match against Bangladesh-PCB
بابر اعظم بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے انجری کے باعث باہر ہوگئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اسٹار بیٹر بائیں گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں، جس کے باعث وہ ڈھاکہ میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیم کا میڈیکل پینل بابر اعظم کی انجری کا تفصیلی جائزہ لے رہا ہے، جبکہ انجری کی نوعیت واضح ہونے کے بعد ہی انہیں دوبارہ پریکٹس کی اجازت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے۔




