پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور  کپتان بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ  کی تاریخ میں ایک اور شاندار سنگ میل عبور کرتے ہوئے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

بابر اعظم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بطور کپتان 2 ہزار رنز بنانے والے ایشیا کے دوسرے اور پاکستان کے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔

ایشیائی کرکٹ کی تاریخ میں اس سے قبل یہ منفرد اعزاز صرف بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا۔

بابر اعظم نے ڈبلیو ٹی سی کی تاریخ میں بطور کپتان 2 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا۔

  وہ اس اعزاز کو حاصل کرنے والے ایشیا کے دوسرے اور مجموعی طور پر دنیا کے چند کپتانوں میں شامل ہو گئے ہیں۔